ہم رمضان میں ضرورت مند خادانوں کے گھروں میں خوشی دیکھنا چاہتے ہیں: محمد اسلام
نئی دہلی، 14 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
“ ہم رمضان کے مبارک مہینے میں ضرورت مند خادانوں کے گھروں میں خوشی دیکھنا چاہتے ہیں ، ہرخاندان کا یہ حق ہے کہ اس کی مالی دشواریوں کو دور کرنے کا کام معاشرے کے با حیثیت افراد انجام دیں۔ رمضان کے مہینہ میں جہاں ایک طرف عبادات کا زور ہوتا ہے وہیں دوسری جانب لوگوں میں انفاق کی کثرت بھی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ ہم صاحب حیثیت لوگوں کی مدد سے اس سال 30 ہزار سے زائد خاندانوں کے گھروں میں ایک ماہ کا راشن پہونچانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وژن 2026 کے رمضان فوڈ پروجیکٹ کے انچارج محمد اسلام نے کیا ، انہوں نے بتایا کہ اس رمضان میں وژن 2026 نے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے ذریعے دہلی, ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی 22 کی ریاستوں میں دو ہزار سے زائد مقامات پر 30 ہزار خاندانوں کو رمضان کٹ تقسیم کیں۔ محمد اسلام نے بتایاکہ کہ اس پروجیکٹ کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایا جاتا ہے ۔ عید کے موقع پربڑی تعداد میں عید کٹ تقسیم کی جاتی ہیں ، اجمتماعی افطار پروگرام کے ذریعے راہ گیروں اور ضرورت مندں کے لیے پورے رمضان افطار کا نظم کیا جاتا ہے۔
واضح ہوکہ رمضان کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے 6 افراد کے لیے ایک ماہ تک کے لیے کافی ہو ۔ وژن 2026 کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم ، صحت اور روزگار فراہمی کے بڑے پروگرام زیرعمل ہیں ۔
