29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفاروق پبلک اسکول اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے‘نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے پروگرام کا انعقاد’

Education program

اعظم گڑھ،17 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)۔

آعظم گڑھ کے تحصیل نظام آباد کو موضع سیدھا سلطان پور نٹ بستی میں الفاروق پبلک اسکول اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سر سید ڈے کی مناسبت سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی الفاروق پبلک اسکول مہذب پور کے پرنسپل ڈاکٹر ذیشان نے اپنے بیان میں کہا کہ نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے قوم کے تعلیم یافتہ اور خوشحال طبقہ کو سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر الفاروق پبلک اسکول کی جانب سے نٹ بچوں میں کتابین،قلم اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔پروگرام میں بطور میزبان شریک ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے نٹ مسلمانوں سے تعلیم کی طرف آنے کی اپیل دہرائ۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصہ سے الفلاح فاؤنڈیشن اور اس کے بانی ذاکر حسین نٹ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔پروگرام میں ابو طلحہ،حنظلہ فیض،محمد جاوید،محمد عرفان،ہنسو،شاہد،شاہ عالم،حولدار،جمالو سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

حکومت پنجاب مسلم سماج کو کررہی ہے نظر انداز

Hamari Duniya

گورکھپور: قاضی شہر مفتی ولی اللہ قاسمی کا انتقال

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تعزیتی نشست منعقد:

Hamari Duniya

کرناٹک الیکشن میں ایم ای پی پوری طاقت سے لڑرہی ہے: عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Hamari Duniya