39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

روایتی طرز تعلیم کے بجائے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طریقہ تدریس اور طلبہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: سید تنویر احمد

Nagpur

ناگپور،(محمد نعیم شیخ):ناگپور کے انجمن انجینئرنگ کالج میں نئی قومی تعلیمی پالیسی اور نیشنل کریکولم فریم ورک پر اساتذہ کے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ مقرر خصوصی سید تنویر احمد (ماہر تعلیم، ڈایریکٹر ہولسٹک ایجوکیشن بورڈ، جے ائی ایچ، نئی دہلی) نے نئی تعلیمی پالیسی اور کریکولم فریم ورک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورتبدیلیوں کا دور ہے، ہر شعبہ کی طرح شعبہ تعلیم کی ترقی بھی جدید طریقہ تدریس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی متقاضی ہے۔ اساتذہ کو اس ضمن میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور جدید تعلیمی تقاضوں سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی اخلاقی تنزلی کے اس دور میں طلبہ میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھاکر انھیں تعلیم کے حقیقی مقصد سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے۔

Nagpur

اس موقع پر آپ نے نئی تعلیمی پالیسی اور کریکولم۔فریم ورک کی مختلف شقوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پروگرام کا اغاز زاہد انور (صدر آئیٹا کامٹی یونٹ) کی تلاوت سے ہوا۔ محمد ضیاء الدین (صدر آئیٹا ناگپور) نے آئیٹا کا تعارف اور غرض و غایت بیان کی۔ تقریب کی صدارت سید شریف(ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر) نے فرمائی۔ صدارتی خطبہ میں اپ نے حدیث کے حوالے سے اساتذہ کو زمانہ شناس ہونے اور احساس ذمہ داری پیدا کرنے تلقین کی۔ ریاض الخالق (نائب صدر آئیٹا مہاراشٹر) نے پاور پوائنٹ کے ذریعہ آئیٹا مہاراشٹر کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں پیش کیا۔ محترمہ شائقہ نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ساجد خان (ضلعی صدر آئیٹا ناگپور)، جاوید میاں دیشمکھ، صفیہ انجم، نصرت خالد صاحبہ، ابرار خان ، منیر ذکی، سہیل شکلگار، عبدالعلیم و دیگر معاونین کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

Related posts

‌مظفر نگر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فیض ناصر میں آل انڈیانعتیہ مقابلہ اختتام پذیر

Hamari Duniya

عید میلاد النبی ﷺ پرڈی جے، آتش بازی کے خلاف نوجوانوں میں بیداری مہم، وفد نے کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات

Hamari Duniya

دینی تعلیم میں دنیا وآخرت کی بھلائیاں وابستہ ہیں۔مفتی اقبال مظاہری

Hamari Duniya