October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ویژن2026 کے اسکالر شپ سے ’مسکان‘ بنیں جج

Muskan

نئی دہلی ،07اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ویژن 2026 کے اسکالر شپ پروگرام کا اثر اب سماج میں صاف نظر آنے لگا ہے. ایسی ہی ایک مثال رام پور کی سبک مسکان کی کامیابی میں نظر آتی ہے.ویژن2026 کے اسکالرشپ کے شعبے کے انچارج عبدالکریم نے بتایا کہ مسکان کو ویژن 2026 کے تحت اسکالر شپ دی وہ آج جج بن چکی ہیں، اس سال یو پی پی سی ایس جے کے ایگزام میں 29 ویں رینک حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی. انہوں نے یہ امتحان پہلی ہی کوشش میں پاس کیا ہے۔
واضح رہے کہ ویژن2026 اسکالرشپ کے لئے ایسے ہی طلبا کا انتخاب کرتا ہے جو پڑھنے میں ہونہار اور ضرورت مند ہو ں. وڑن ہر سال انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپ دیتا ہے۔مسکان کا تعلیمی سفر بہت خوب رہا انہوں نے علی گڑھ سے پڑھائی کی بارھویں میں نتیجہ 88 اعشاریہ دو فیصد رہا، بی اے ایل ایل بی میں 86 فیصد
نمبرات حاصل کیے۔مسکان علی گڑھ سے ایل ایل ایم کر رہی ہیں۔

Related posts

مدارس بند کرنے کی سفارش پر سپریم کورٹ کے اسٹے کا خیرمقدم: ایڈوکیٹ رئیس احمد

Hamari Duniya

ہر پارٹی مسلمانوں کا ووٹ چاہتی ہے مگر اقتدار میں شامل کرنے کو راضی نہیں:مولانا سید طارق انور

Hamari Duniya

دہلی فسادات کے اہم ملزم طاہر حسین کو ملی ضمانت

Hamari Duniya