33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیا اس بار اسد الدین اویسی کا قلعہ ہوگا منہدم، محمد اظہر الدین اور عمران پرتاپ گڑھی نے بنایا خاص پلان

Azharuddin Imran Pratapgarhi

نئی دہلی، یکم ؍ اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

تلنگانہ کانگریس کے ورکنگ صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین ان دنوں فل فارم میں نظر آرہے۔ انہوں نے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں محمد اظہرالدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو خاص طور پر اس بات کے لیے مبارکباد دی کہ جب سے وہ کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین بنے ہیں، کانگریس اقلیتی شعبہ کو ہر محاذ پر کانگریس پارٹی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا ہے اور اقلیتوں کے محکمے کی تنظیم سازی کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقلیتی محکمہ کی تنظیم بھی پورے ملک میں پہلے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ذرائع کے حوالے سے خبر کے مطابق محمد اظہرالدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو جلد تلنگانہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کی بھی درخواست کی۔ کانگریس اس مرتبہ کسی بھی حال میں حیدرآباد میں اسدالدین اویسی کا قلعہ منہدم کرنا چاہتی ہے۔ اظہرالدین نے بتایا کہ موجودہ بی آر ایس کے دور حکومت میں عام آدمی پریشان ہے اور اس حکومت کی کارکردگی سے عوام سخت ناراض ہے۔ اظہرالدین نے کہا کہ آپ کے اسمبلی انتخابات میں تشہیر سے کانگریس پارٹی کو ہر سطح پر مدد ملے گی، اظہر نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی حکومت بنائے گی۔

سابق ایم پی محمد اظہر الدین نے کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ جس طرح کانگریس نے ہماچل پردیش اور کرناٹک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اور جس طرح فتح کا جھنڈا لہرایا ہے اسی طرح تلنگانہ میں کانگریس کی بمپر جیت کے ساتھ حکومت بنے گی۔

Related posts

ریزرویشن اوبی سی پسماندہ طبقات کا دستوری حق ہے: چھگن بھجبل

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند مولانا محمود مدنی کی کوششوں سے جہانگیر پوری  فرقہ وارانہ تصادم کے ملزم نور عالم کو ضمانت

Hamari Duniya

اس ملک کے سابق وزیراعظم نے قومی اقلیتی کمیشن کے دفتر کا کیا دورہ

Hamari Duniya