31.8 C
Delhi
June 16, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

سی سی آر یو ایم نے سری نگر میں قومی سیمینار کا انعقادکیا

Seminar

سری نگر/نئی دہلی ،یکم ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم )، وزارت آیوش ، حکومت ہند نے  آج سری نگر میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار کی میزبانی ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آر آر آئی یو ایم )،سری نگر  نے کی جس کا موضوع‘طب یونانی میں ڈیزائن،اختراع  اور اقتصادی پہل’تھا ۔

پروفیسر نیلوفرخان،وائس چانسلر،کشمیر یونیورسٹی ،ڈاکٹر این ظہیراحمد، ڈائرکٹر جنر ل،سی سی آر یو ایم ، ڈاکٹر مختاراےقاسمی ،ایڈوائزر(یونانی)، وزارت آیوش ،پروفیسر ایم اے اے صدیقی، ڈائرکٹر ایجوکیشن،شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز ایند ٹیکنالوجی -کشمیراورڈاکٹر عرفت آرا،انچارج، آر آر آئی یو ایم،سری نگر نے اپنے گراں قدر خطابات پیش کیے ۔

دو مفاہمت ناموں پر دستخط اس سیمینار کا ایک نمایاں پہلو تھا۔ سی سی آر یو ایم اور کشمیر یونیورسٹی کے درمیان اشتراک پر مبنی پہلے مفاہمت نامے  پر ڈاکٹر این ظہیر احمد اور پروفیسر نیلوفر خان نے اپنے دستخط ثبت کیے۔ دوسرے مفاہمت   نامے پر ڈاکٹر این ظہیر احمد اور پروفیسر ایم اے اے صدیقی نےباہمی اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے  متعلقہ اداروں  کی طرف سے  دستخط کیے  ۔ اس طرح کے مفاہمت نامے تحقیق، تعلیم اور تربیت میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے طب یونانی کو مزید بہتر بنانے میں مستحکم عزم کا پتہ دیتے ہیں۔ سیمنار دو اہم تکنیکی اجلاس پر مشتمل تھا جن میں ڈاکٹر سمیر سنگھ ، شعبۂ ڈیزائن ، آئی آئی ٹی دہلی ، جناب ہرشت جین، آئی آئی ٹی دہلی ، محترمہ ایشنا اِیش ،اسو سی ایٹ،  آیوش ڈیسک،   انویسٹ انڈیا،  دہلی اور جناب اندرونیل داس ،سینئر مینیجر اور سیکٹر لیڈ،   آیوش ڈیسک،  انویسٹ انڈیا ، دہلی نے منتخب موضوع کے مختلف پہلوؤں پراپنے خیالات کا ظہار کیا۔

سیمینار کے پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر گیر محمد اسحق،ڈائرکٹر، کریئر پلاننگ اینڈ کاؤنسلنگ، کشمیر یونیورسٹی نے کی جبکہ نائب صدور کی حیثیت سے ڈاکٹر پون کمار، ڈاکٹر ارشد اقبال اور ڈاکٹر طارق بٹ موجود رہے۔ دوسرے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر یونس  افتخارمنشی نے کی اور ڈاکٹر آر پی مینا، ڈاکٹر توصیف اور ڈاکٹر اسامہ اکرم نائب صدور کی حیثیت سے موجود رہے۔

Related posts

ٹی وی چینلوں پر چل رہی خبروں پر سپریم کورٹ شدید برہم، کیا نفرت پھیلانے پرلگے گی روک

Hamari Duniya

مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر نارے گاوں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح

Hamari Duniya

اسٹڈی ان انڈیا تعلیم کے شعبے میں برانڈ ’انڈیا‘ کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط مقام دلائے گا:ڈاکٹر ایس جے شنکر

Hamari Duniya