25 C
Delhi
September 1, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے فساد متاثرہ افراد کے درمیان ریڑھی اور کھوکے تقسیم

Jamiar Ulama

نئی دہلی, 26؍اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

فساد متاثرہ سوہنہ میوات میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ریڑھیاں اور کھوکے تقسیم کیے گئے۔اس کا مقصد لوگوں کو روزگار سے جوڑنا ہے، فساد کے بعد شرپسندوں نے غریب یومیہ مزدوروں کی لب سڑک واقع دکانوں کو جلادیا تھا اور لوٹ مار کی تھی۔جمعیۃ نے پہلے بھی ان کے درمیان ریڑھیاں تقسیم کی تھی ، آج اسی سلسلے کو آگے بڑھایا گیا۔اس موقع پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے لوگوں کو دلاسادیا کہ آپ ہرگز نہ گھبرائیں،جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی، آپ پہلے کی طرح اپنی اپنی دکانیں کھولیں۔ اللہ بہترین رزق دینے والا ہے اور سب کو دیتا ہے،۔ اس موقع پر امن وسلامتی کے لیے مولانا حمزہ نے دعافرمائی۔ ناظم عمومی کے ساتھ مولانا غیور قاسمی، مولانا معظم عارفی قاسمی ، مولانا حمزہ ، حافظ یامین، مولانا محمد سعد، مولانا اظہر الدین مولانا محمد ثاقب قاسمی وغیرہ شریک رہے۔
ازیں قبل صبح جمعیۃ علماء ہند کا وفد فیروز پور جھرکا پہنچا۔ یہاں سو سے زائد مکانات بلڈوز کردیئے گئے ہیں۔ ان میں ضرورت مندوں کودوبارہ بسانے کے لیے علاقہ کے ذمہ داران سے بات چیت ہوئی اور مطلوبہ جگہ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں ان کو دوبارہ بسانا ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ ذمہ داران نے بھروسا دلایا کہ ان شاء اللہ ہم پوری کوشش کریں گے۔ اس سفر میں وفد میں مولانا یحییٰ کریمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، ماسٹر قاسم مہوں، مولانا ساجد ، مولانا ناصر، چودھری ذاکر بھی شامل تھے۔

Related posts

امام بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بے بنیادخبریں پھیلانا ناقابل برداشت:طارق صدیقی

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد کو دہلی اسٹیٹ ایوارڈملا

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند ہم جنس پرستوں کی شادی کے سخت خلاف

Hamari Duniya