17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

اقراءحمد و نعت اکیڈمی دہلی کا پانچواں پروگرام مسابقہ قرأت قرآن کریم کا انعقاد

IICC

نئی دہلی، 17 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

انڈیا اسلامک کلچر سینٹر دہلی میں زیر اہتمام اقراءحمد و نعت اکیڈمی دہلی کا پانچواں پروگرام مسابقہ قرأت قرآن کریم کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ہندوستان سے بہت ہی مشہور و معروف قراءکرام ، قاری محمد صدیق فلاحی صدر القرا دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات، مولانا قاری محمد علی خان حیدرآباد ، مولانا قاری محمد واصف استاد حدیث و نائب ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند، مولانا قاری آفتاب عالم، استاد شعبہ تجوید و قرات دارالعلوم دیوبند ، قاری عبدالعزیز استاد شعبہ تجوید و قرات دارالعلوم فلاح دارین گجرات ،قاری اقرار استاد تجوید و قرات دارالعلوم دیوبند، نے حکم کی حیثیت سے شرکت کی، اور بہت سے مشہور و معروف ممتاز مساہمین قرائے عظام نے مساہم کی حیثیت سے شرکت کی۔
حکم حضرات نے بہت ہی باریک بینی کے ساتھ تین ناموں کا انتخاب کیا اور ان میں پہلی پوزیشن بنگال سے تعلق رکھنے والے قاری اصحاب الحق کی آئی جن کو اقرا حمد و نعت اکیڈمی کی طرف سے حج بیت اللہ کے انعام سے سرفراز کیا گیا، اور دوسری پوزیشن پر رہنے والے قاری شبیر احمد آسامی جن کو اکیڈمی کی طرف سے عمرہ کے انعام سے نوازا گیا اور تیسری پوزیشن پر رہنے والے قاری محمد ندیم راجستھانی جن کو نقد 31 ہزار روپے سے نوازا گیا، جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والے مساہم قاری کو 5100 روپے اور پانچویں پوزیشن پر رہنے والے قاری کو 4100 روپے اور چھٹی پوزیشن پر رہنے والے قاری کو 3100 روپے اور دیگر لگاتار 15 ممتاز قاری حضرات کو تین تین ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ باقی تمام مساہمین کو اسناد شیلڈ اور دیگر انعامات سے اکابر کے دست مبارک سے نوازا گیا۔
مسابقے میں شریک ہونے والے اور حوصلہ افزائی کرنے والے بہت سے مہمانوں کا ایک جم غفیر رہا جس میں سیاسی سماجی ملی مذہبی شخصیات شامل رہی خاص طور سے ڈاکٹر سید فاروق، ڈاکٹر حکیم ایاز الدین ہاشمی، مولانا مسلم قاسمی صدر جمعیت علماءہند دہلی، مولانا عبداللہ قمر دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا مشہود الرحمن شاہین جمالی چترویدی نے قران کے موضوع پر جامع خطاب فرمایا۔تقریر کو سامعین نے خوب پسند فرمایا ، مولانا محمد عارف قاسمی مولانا انتظار مظاہری مولانا سلیم ,مصطفی قریشی سیاسی قائدین کی ایک بڑی تعداد رہی خاص طور سے ڈاکٹر شفیق الرحمن برق ممبر آف پارلیمنٹ کنور دانش علی ممبر آف پارلیمنٹ، دہلی کے منتری عمران حسین سابق ممبر آف پارلیمنٹ صابر علی، ایس ایم خان ،محمد خالد ، رئیس خان پٹھان۔ آخر میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر قاری فضل الرحمن صاحب نے تمام حاضرین کا اور تمام منتظمہ کمیٹی کا دل کی گہرائیوں کے ساتھ شکریہ ادا کیا ، پروگرام کے کنوینر ماسٹر زاہد حسین صاحب نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا ،جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض اطہر سعید نے انجام دیے درمیان میں بہت سے مترنم نعت خواہوں نے اپنے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کا دل محظوظ کیا۔

Related posts

دہلی کے وہ خوش نصیب جنہیں امسال حج بیت اللہ کا ملا موقع

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم نے دواوں کی معیار بندی پر لیکچر کاانعقاد کیا

Hamari Duniya

Devender Yadav: قرول باغ المناک حادثہ کے متاثرین کے آنسو پوچھنے پہنچے دہلی کانگریس صدر دیویندریادو

Hamari Duniya