22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جھارکھنڈ میں مسجد کے احاطے میں تیز آواز کے ساتھ زمین دھنس گئی، لوگوں میں خوف و ہراس

Danbad-Masjid

دھنباد، 17 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

ضلع کے سجوا علاقے کے جوگتا میں پیر کو زمین دھنسنے کے واقعہ سے لوگ ابھی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ جمعرات کی علی الصبح 22/12 واقع جامع مسجد کے احاطے میں زمین دھنسنے کا واقعہ پیش آیا۔اس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔بدھ کی رات اس علاقے میں شدید بارش کے بعد، جب گاوں والے اپنے گھروں میں سو رہے تھے، جمعرات کی اولین ساعتوں میں ایک زوردار آواز سے سبھی بیدار ہو گئے۔ لوگ مسجد کے قریب گئے تو دیکھا کہ مسجد کی چاردیواری کے اندر ایک بڑا گڑھا ہوگیا ہے جس میں مسجد کی سیڑھیوں کا آدھا حصہ زمیں دوز ہو گیا ہے۔

صبح لوگوں نے اس کی اطلاع مودی ڈیہہ کولیری انتظامیہ کو دی۔مقامی لوگوں میں بی سی سی ایل انتظامیہ کے خلاف غصہ ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ بی سی سی ایل بحالی کے کاموں میں جان بوجھ کر لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے ان کا مقصد یہ ہے کہ بار بار زمین دھنسنے کا واقعہ پیش آتا رہے تاکہ 22/12 والے خوفزدہ ہو کر خود ہی ہجرت کر جائیں۔ اس سے بی سی سی ایل کو بحالی کی ضرورت ہی نہ پڑے۔خطرے والے علاقے کے طور پر نشان زد22/12 تیتل موڑھی میںزمین دھنسنے اور اس کی وجہ سے گڑھا بن جانے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل یہاں پر زمین دھنسنے کے کئی واقعات کی وجہ سے چھوٹی مسجد کے لوگوں کے مکان زمین بوس ہو چکے ہیں۔
یہی نہیں ایک بار ایک بزرگ خاتون بھی زمین بوس ہو گئی تھیں جنہیں کافی کوشش کے بعد بچایا جا سکا تھا۔

Related posts

اے آئی ایم آئی ایم کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا

Hamari Duniya

والدین بچوں کے روشن مستقبل پر توجہ دیں، بچوں کو موبائل سے دور رکھیں: تحسین علی قمر

فاروق ماڈرن پبلک اسکول میں مدرز ڈے پر ماؤں کو تحائف دے کر نوازا گیا:

Hamari Duniya

ہم ملک، آباؤ اجداد، ثقافت اور روایت کے اعتبار سے ہندوستانی مسلمان ہیں: مسلم راشٹریہ منچ

Hamari Duniya