34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

راہل گاندھی کو ملا انصاف، کانگریس جشن میں ڈوبی، کھڑگے نے حکومت کو گھیرلیا

Congress President

نئی دہلی، 04 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مودی عرفیت سے متعلق ہتک عزت کے مقدمے میں راہل گاندھی کو انصاف دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے. یہ ایک طرح سے سچائی اور ملک کے عوام کی جیت ہے۔

جمعہ کو پارٹی صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی سچائی اور ملک کے لئے لڑ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ راہل گاندھی کے حق میں آیا ہے۔ یہ اکیلے راہل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جیت ہے۔ یہ حق اور آئین کی جیت ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ جب عدالت کا فیصلہ آیا تو راہل گاندھی کو 24 گھنٹے کے اندر پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ کب پارلیمنٹ میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔ راہل نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ اس لڑائی میں عوام نے بھرپور تعاون کیا۔ اس کے لئے وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related posts

مولانا ارشدمدنی کی دوٹوک، ہم ایسے مدارس کی قطعی حمایت نہیں کریں گے

Hamari Duniya

پارٹیاں شکست کے خوف سے آپ کی آواز نہیں اٹھائیں گی:ادت راج

Hamari Duniya

عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں خوب دہاڑا

Hamari Duniya