March 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے راحت ملنے کی خبر سے  بہار کے ارریہ میں خوشی ومسرت کی لہر

Bihar Congress
ارریہ، 04 اگست( منصوراحمدحقانی  ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جمعہ کو سپریم کورٹ نے مودی سرنام کے معاملے میں سزا پر روک لگانےکے ساتھ ساتھ لوک سبھا کی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی سنایا۔عدالت کا فیصلہ آتے ہی باشندگان ارریہ میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی اور خصوصاً کانگریسیوں میں جوش و خروش چھا گیا۔ کانگریسی قائدین اور تمام کارکنان میں جشن کا سماں دیکھا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور ضلع کانگریس کے ضلع صدر ذاکر انور نے کہا کہ عدالت نے راہل گاندھی کے ساتھ انصاف کیا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ یقیناً خوش آئند ہے۔
کانگریس کے کیمپ میں خوشی کی لہر ہے۔ راہل گاندھی کو عدالت سے راحت ملنے کے بعد کانگریس کے لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور لال گلال و ابیر لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ارریہ شہر کے قلب میں واقع “چاندنی چوک پر پٹاخے چھوڑ کر اپنی خوشی ومسرت کا اظہارکیا۔اس موقع پر ضلع صدر ذاکر انور، اقلیتی کانگریس ضلع صدر معصوم رضا، بھولا شنکر تیواری، اشتیاق عالم، تپن تیواری، تنویر عالم، چنگیز انصاری، افسانہ حسن، غالب چنا، اویس یاسین، عابد انصاری، موہن جیسوال، رگھوناتھ شرما اور راجو رائے کے علاوہ عظیم اتحاد کے قائدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جوایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے نظر آئے۔

Related posts

شعر وادب کا بدرکامل غروب ہوگیا: قاری محمد طیب قاسمی

Hamari Duniya

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

Hamari Duniya

پالمور یونیورسٹی کیمپس میں سوچھتا پروگرام کا انعقاد، چلائی گئی کلین اور گرین تحریک

Hamari Duniya