28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نوح میوات، منی پور میں تشدد کی روک تھام کا مطالبہ

Mewat Riot

صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم روانہ، امن کی بحالی کا مطالبہ
مظفر نگر ،3اگست(عظمت اللّٰہ خان/ایس ڈی نیوز)
جمعیت علمائے ہند(ارشدمدنی)کے ریاستی سکریٹری مولانا نذر محمد قاسمی کی قیادت میں جمعیت علماء مظفر نگر کے درجنوں کارکنان اور یونٹوں کے عہدیداران نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ۔مکتوب میں نوح میوات میں تشدد اور منی پور میں جاری تشدد کی روک تھام اور مہاراشٹر کے پالگھر میں تین افراد کی ہلاکت کی مذمت اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ ضلع نوح میں تین دن قبل فرقہ پرست عناصر کی اشتعال انگیز ریلی کے نتیجے میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ جمعیت علماء کے کارکنان نے قصوروار پولیس افسران اور فسادات کو بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میوات میں جنید اور ناصر کو زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔جس کا ملزم مونو مانیسر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی باہر سے ہتھیار لے کر آنے والے ہجوم کی شکل میں مقامی مذہبی یاترا میں شامل لوگوں کو روکا گیا۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

Mewat

میمورنڈم میں مہاراشٹر کے پالگھر میں ٹرین حادثہ میں مارے گئے لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ منی پور میں تقریباً 3 ماہ سے تشدد ہو رہا ہے، جس میں ہزاروں لوگ بے گھر ہیں اور شرمناک ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، اور حالات نازک ہیں۔ اس سلسلے میں، کارکنوں نے محترمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت ہند کو منصفانہ کارروائی کرنے اور امن بحال کرنے کا حکم دیں۔ مولانا نذر محمد قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، جنرل سکریٹری محمد آصف قریشی بڈھانہ، حکیم محمد اشرف ضلع صدر جمعیت علماء ،قاری سلیم مہربان، سلیم ملک، حافظ تحسین جنرل سیکرٹری بڈھانہ، مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سکریٹری جامعہ الدعوۃ بڈھانہ۔ افضال احمد، عبدالناصر صدیقی، شمیم ​​انصاری وغیرہ کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔

Related posts

عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی ’سہارنپور گورو‘ اعزاز سے سرفراز

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 77واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ

Hamari Duniya

سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر کے داماد ک کے خلاف پھر بڑی کارروائی

Hamari Duniya