اعظم گڑھ ، 29 جنوری (عبد الرحیم السلام )۔
قصبہ لال گنج میں اسٹیٹ بینک کے قریب امید ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح امین الدین شاہ نے فیتھ کاٹ کر کیا ۔
اِس موقع پر کولکاتہ میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اعظمی نے کہا کہ مریضوں کا علاج کر کے معالج مریض کے لواحقین کے دل میں جگہ بنا لیتا ہے ۔مریض بھی صحتیاب ہونے کے بعد معالج کو دل سے دعائیں دیتا ہے ۔لیکن معالج کو بھی چاہئے کہ اگر مرض پکڑ میں نہیں آ رہا ہو تو مریض کو بہتر علاج کے لئے دوسرے ڈاکٹر کے یہاں بھیج دیں ۔ایسی حالت میں بھی مریض معالج کا شکریہ ادا کریگا ۔اور علاج کے نام پر لوٹ نہ کی جائے ۔مریض ڈاکٹر کے یہاں بڑی اُمید کے ساتھ آتا ہے ۔ڈاکٹر کو چاہئے کہ صحیح صلاح اور واجب پیسہ لیں ۔کیوں کہ سب کو اللّٰہ کے حضور پیش ہونا ہے ۔
اُمید ہیلتھ کیئر سینٹر اپنے نام کے مطابق کام کریگا ۔اس موقع پر خاص طور پر ماسٹر اسرار احمد،مولانا عبد الحق قاسمی امان اللہ، حاجی علاء الدین شاہ ،ڈاکٹر انور ،ڈاکٹر عرفان ،ڈاکٹر راج ونت چوہان ،ڈاکٹر ارشاد قاسمی ،فخر عالم ،تہذیب ہاشمی ،ابرار احمد ،ڈاکٹر امیر حمزہ سمیت بڑی تعداد میں اطراف کے لوگ موجود تھے ۔
آخر میں اُمید ہیلتھ کیئر سینٹر اینڈ پالی کلینک کے معالج ڈاکٹر خورشید احمد نے آۓ ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔