32.3 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی کانگریس میں اسلام سے متعلق اہم بل پیش، کیا دنیا پر اس کا اثر پڑے گا؟

Quran

واشنگٹن،03اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔

قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔

قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب اور آنڈرے کارسن شامل ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ ’اسلام‘ کا مطلب ’خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا‘ اور ’امن‘ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج کل یورپی ممالک کے سویڈن اور ڈنمارک میں کچھ شدت پسندوں کے ذریعہ مسلسل قرآن مجید کی توہین کی جارہی اور قرآن کو جلایا جارہا ہے۔ جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، کئی مسلم ممالک نے تو سویڈن اور ڈنمارک کے سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے تو کچھ ممالک نے دفتر خارجہ میں طلب کرکے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا، جس کی وجہ سے سویڈن اب اپنے قوانین میں تبدیلی کا اشارہ دیا۔ امریکی کانگریس کے اس قدم کو بھی اسی معاملے سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی ہند کے وفد کا الور دورہ اور نوزائیدہ بچی کی موت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya

طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے سعودی عرب

Hamari Duniya

مدینہ کے بعد مکہ مکرمہ میں بھی عازمین حج حج کمیٹی کی بدانتظامی کا شکار، عازمین احتجاج کرنے پر مجبور

Hamari Duniya