March 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دینی تعلیم میں دنیا وآخرت کی بھلائیاں وابستہ ہیں۔مفتی اقبال مظاہری

سہارنپور(احمد رضا / ایچ ڈی نیوز)۔
مدرسہ اشرف المدارس اندرا چوک سہارنپور میں سہ ماہی امتحان کے موقعہ پر جائزہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز ادارہ کے متعلم محمد کیف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
جس کی صدارت الحاج مولانا مفتی قاضی اقبال احمد مظاہری ناظم اعلیٰ دارالعلوم مظفریہ سہارنپور نے کی اور بحیثیت مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی بوڑ یاوی رفیق فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ نے شرکت کی۔
آج یہ سہ ماہی امتحان صدر محترم کی زیرنگرانی بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا جس میں ایک سو پچاس سے متجاوز طلباء اور طالبات نے شرکت کرکے اچھے نمبرات حاصل کر کے اپنا اپنے والدین اساتذۂ کرام ذمہ داران اور ادارہ کا نام روشن کیا۔
اس موقعہ پر مولانا مفتی اقبال احمد صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں علم دین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم،قرآن وسنت کی تعلیم ہی وہ تعلیم ہے جس کے ذریعہ سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں وابستہ ہیں۔ انہون نے کہا کہ ہمیں کسی طرح بھی احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنے مقصد یعنی اللہ کی رضا، احکام الٰہی پر سیکھ کر صحیح عمل،خدمت خلق  وغیرہ کو سامنے رکھ کر دل وجان سے محنت جاری رکھنی چاہئے تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل ہو۔
انہوں نے کہا علم دین کے حامل کی ہر جگہ ضرورت ہے،بچہ کی پیدائش پر اذان دینے، بیمار ہونے پر دم کرنے،دینی مسائل جاننے، پنج وقتہ نمازوں کے لئے اذان دینے، نماز پڑھانے، دعاء کرانے،ایصال ثواب کرانے وغیرہ بے شمار ایسے اہم اور بنیادی کام ہیں جن میں علم دین کے حامل کی قدم قدم پر ضرورت رہتی ہے جس کے بغیر چارہ کار نہیں اس لئے اپنی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے خوب محنت کیجئے کیونکہ اسی میں کامیابی مضمر ہے۔
مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ لفظ امتحان بہت سخت ہے قابلِ مبارکباد ہیں وہ بچے بچیاں جو امتحان میں اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرتے ہیں،یقینا امتحان سے تعلیم و تربیت میں نکھار پیدا ہوتاہے سابقہ تعلیم میں پختگی آتی ہے اور آئندہ کے لئے عزم پختہ ہوتاہے کمی دور ہوکر اس کی اصلاح ہوجاتی ہے انہوں نے بات جاری رکھے ہوئے کہا کہ عمدہ پختہ تعلیم و تربیت کے لئے خوشگوار ماحول کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس لئے ادارہ کے صاف شفاف ماحول سے فائدہ اٹھائیے اور اس کو مزید صاف شفاف رکھنے میں ادارہ کے عملہ کا تعاون پیش کیجئے انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا کہ اس وقت شہر سہارنپور واطراف میں آنکھوں میں سرخی کی بیماری چل رہی ہے جو تکلیف دہ ہے اس سے بچاؤ کی تدابیر جو محکمۂ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ان کو اختیار کیا جائے،
اس موقعہ پر انتظامیہ ادارہ کی جانب سے مولانا مفتی اقبال احمد کو سفر حج سے واپس آنے پر استقبالیہ پیش کیا گیا اور آپ کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیااور ادارہ کے طلباء وطالبات  آس پاس کے فرزندانِ توحید سمیت،عملہ وانتظامیہ کے قابلِ ذکر حضرات مولانا محمد توفیق مظاہری،قاری محمد منتظر حسن،مولانا محمد آصف مظاہری
ماسٹر محفوظ علی، مفتی محمد محفوظ مظاہری میرٹھی،محترم مقصود احمد صدر کمیٹی ادارہ،
حاجی شرافت خانصاحب نگراں ادارہ ، ماسٹر محمد ساجد سکریٹری ادارہ نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

Related posts

موضع گوری میں تعلیم کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے دفتر میں امام جلال الدین سیوطی کے مزار کے انہدام پراحتجاجی نشست، حکومت مصر فورا مزار پاک کی تعمیر کرے : مولانا معین میاں

Hamari Duniya

شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت متھلیش ناتھ یوگی نے نگرپالیکا پریشد بلرام پور کا دورہ کیا

Hamari Duniya