August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

حج پالیسی سے وزیراعظم خوش، من کی بات میں کی سعودی عرب کی تعریف

PM Modi

نئی دہلی، 30 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ‘من کی بات’ میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں حج یاترا کی پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے۔ خاص طور پر مسلمان خواتین خط لکھ کر انہیں مبارکباد دے رہی ہیں۔ پالیسی میں تبدیلی کے باعث اب خواتین بھی مرد ساتھی کے بغیر حج کر سکیں گی۔
وزیراعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام کی 103ویں قسط میں اس پر سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مسلم خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔ مسلم خواتین انہیں خطوط لکھ کر اپنے حالیہ حج کے بارے میں معلومات دے رہی ہیں۔ اس میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے بغیر کسی مرد ساتھی یا محرم کے حج کیا ہے۔ ان کی تعداد 4000 سے زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں ہم سعودی حکومت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایسی خواتین کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حج پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔

Related posts

پہلی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Hamari Duniya

صحت کے شعبہ میں بھارت دنیا کی قیادت کرے گا

Hamari Duniya

AIMPLB: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وقف ترمیمی بل کے سلسلہ میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرے گا: جنرل سکریٹری بورڈ

Hamari Duniya