April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس میں’ کھڑگے دور ‘ کا آغاز، سونیا نے کہا -راحت محسوس کر رہی ہوں

Congress Party program

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس پارٹی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ کانگریس پارٹی کو 24 سال بعد غیر گاندھی صدر ملا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارٹی کے سربراہ منتخب ہونے والے ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ ملکارجن کھڑگے کی تاجپوشی کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں پارٹی کی طویل عرصہ تک صدررہیں سونیا گاندھی ، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ کئی قدآور رہنما بھی موجود رہے۔
ملکارجن کھڑگے رسمی طور پر کانگریس کی کمان سونپنے کے بعد سونیا گاندھی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سامنے درپیش چیلنجوں پر بات کی اور نئے صدر کو مبارکباد بھی دی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ میں ملکارجن کھڑگے کو صدر بنا کر راحت محسوس کر رہی ہوں۔ سونیا گاندھی اپنے تعاون اور حمایت کے لیے انہوں نے کانگریس کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

آسام شہریت معاملہ: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ آسام کے مظلوموں اورانصاف کی جیت:مولانا مشتاق عنفر

Hamari Duniya

Money Laundering Case: امانت اللہ خان کو تین دن کی ای ڈی حراست میں بھیجا گیا

Hamari Duniya

ملک میں آج سے تین نئے قوانین نافذ، – مآب لنچنگ کے کیس میں عمر قید یا موت کی سزا

Hamari Duniya