28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

کب منعقد ہوگی غسل کعبہ کی تقریب، جانئے کب کب نبیﷺ کعبہ کو غسل دیتے تھے

Washing Ceremony

مکہ مکرمہ،28جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔
مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔
بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری اور اچھی ہے:محمد بن سلمان کا امریکی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انکشاف

Hamari Duniya

Dr. Kalam Startup Award بی جے پی ہیڈکوارٹر سے “ڈاکٹر کلام اسٹارٹ اپ ایوارڈ” کا انعقاد آج

Hamari Duniya

اسرائیلی فوج کی قبرگاہ بن رہا ہے غزہ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک

Hamari Duniya