24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

کینرا بینک کے دوسری سہ ماہی کے منافع میں زبردست اضافہ

Canara Bank

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
پبلک سیکٹر کینرا بینک نے مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں بینک کا منافع 89 فیصد بڑھ کر 2525 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 2021-22 کی اسی سہ ماہی میں بینک کو 1,333 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔بینک نے جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں بتایا کہ رواں مالی سال کی 30 ستمبر کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں بینک کا منافع 89 فیصد بڑھ کر 2525 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں بینک کو 1,333 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔
کینرا بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بینک کی کل آمدنی بڑھ کر 24,932.19 کروڑ روپے ہو گئی ہے ، جو ایک سال پہلے کی مدت میں 21,331.49 کروڑ روپے تھی۔ بینک کے مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی ایز) 30 ستمبر 2022 تک گراس ایڈوانس کا 6.37 فیصد رہ گئے جو کہ ستمبر 2021 کے آخر میں 8.42 فیصد تھے۔ اس مدت کے دوران بینک کے خالص این پی اے 3.22 فیصد سے کم ہو کر 2.19 فیصد ہو گئے۔

Related posts

اشوک گہلوت نے سابق نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزرائ کے سامنے بی جے پی کو ننگا کردیا

Hamari Duniya

کرناٹک:شیر میسور ٹیپو سلطان کو لے کر متنازعہ بیان پراویسی کا مودی سے سوال

Hamari Duniya

سماج وادیوں اور سوشلسٹوں کے کندھے پر بیٹھ کر سنگھ اقتدار تک پہنچی ہے

Hamari Duniya