نئی دہلی، 28 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سابق ایم ایل اے وپن شرما کے45ویں یوم پیدائش کے موقع پر دہلی مائنارٹی ویلفیئرفیڈریشن کے چیئرمین اور کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی نے وپن شرما کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر فیڈریشن کے ممبر عبدالرزاق، سلیم انصاری، پرویزاور حاجی نذیر وغیرہ نے کیک کاٹ کر وپن شرما کومبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر طارق صدیقی نے کہا کہ دہلی میں کانگریس کی حکومت کے دوران وپن شرما نے علاقے کی ترقی کے لئے اہم کام کرائے۔ انہوں نے پنشن سمیت کئی عوامی اور سماجی کام کرائے اور ان کا خاندان بھی سماجی کاموں کے لئے ہمیشہ وقف رہا ہے اوریہی وپن شرما کی خاندانی پہچان ہے کیونکہ ان کے والد آنجہانی شری رام بابو شرما نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی۔ وپن شرمااسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی سماج کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وپن شرما نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ کانگریس پارٹی کا ہر لیڈر اور کارکن عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، سیلاب ہو یا وبا، یا کوئی اور صورت حال، جب بھی عوام کو پریشانی ہوتی ہے ان کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خاندانی روایت ہے کہ ہمیشہ ملک اور معاشرے کے لیے اچھا کام کرتے ہیں، کوئی عہدہ ہو یا نہ ہو، ہم مسلسل کام کرتے ہیں،یہ آپ سب کی محبت اور بزرگوں کا کرم ہے کہ آج بھی آپ ہمارا یکساں احترام کرتے ہیں۔اس موقع پریتیندر، منوج نیر، رام اوتار، سنجے گپتا، مینک چترویدی، لتا چودھری، سنجے پہلوان، بھارت بھوشن، پرمانند شرمااور پنچال وغیرہ نے بھی مبارک باد پیش کی۔