29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

’آپ‘ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے صحافیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے خط لکھا

Raghav Chaddha

نئی دہلی، 22جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھا ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو درپیش چیلنجنگ حالات کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ اس وقت صحافی پارلیمنٹ کے انٹری گیٹ نمبر 12 کے قریب ایک چھوٹے سے عارضی خیمے میں قیام پذیر ہیں اوراپنا کام کررہے ہیں. یہ ان کے پچھلے سیٹ اپ سے بھی چھوٹا ہے، جو ایئر کنڈیشنڈ نہیں ہے اور پینے کے پانی کی اچھی سہولیات کا فقدان ہے۔

صحافیوں کو خاص طور پر شدید گرمی اور تیز بارشوں میں پریشانی زیادہ ہوتی ہے۔ان مسائل کو صحافیوں کے سامنے رکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھ کر صحافیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس میں بڑے ائر کنڈیشنڈ خیموں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ خواتین صحافیوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دینے اور بیت الخلاءکا انتظام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

جانئے! دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کب ہوگی ووٹنگ؟

Hamari Duniya

پریس کلب آف انڈیا کے انتخابات میں گوتم لہری پینل نے پھر لہرایا جیت کا پرچم

Hamari Duniya

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء دہلی کے وفد کا میوات متاثرین کا دورہ وریلیف

Hamari Duniya