40 C
Delhi
July 25, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

ریلیز سے پہلے سنی دیول کی فلم غدر-2 نئے تنازعہ میں پھنس گئی، اداکارہ امیشاپٹیل نے فلم میکرز پر لگائے الزامات

نئی دہلی، یکم جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

دو دہائیوں پہلے کی سپر ہٹ فلم ’ غدر: ایک پریم کتھا ‘ کے سیکوئل کا اس وقت کافی چرچا ہو رہا ہے۔ غدر 2 کے موقع پر ناظرین ایک بار پھر سنی دیول اور امیشا پٹیل کی جوڑی کو 22 سال بعد بڑے پردے پر دیکھیں گے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”غدر 2“ کے گانے ” اڑ جا کالے کواں“ کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اس وقت فلم ”غدر 2“ ایک الگ وجہ سے زیر بحث ہے۔ فلم میں سکینہ کا کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل نے میکرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ امیشا نے ٹویٹ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ امیشا لکھتی ہیں کہ ہدایت کار انیل شرما کے پروڈکشن ہاو ¿س نے فلم کی پوری پروڈکشن سنبھالی لیکن آج تک ٹیم نے میک اپ آرٹسٹ سے لے کر کپڑوں کے ڈیزائننگ کے عملے تک لاتعداد لوگوں کو ان کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

امیشا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ، “ ان تمام لوگوں کو نہ صرف تنخواہ بلکہ اکثر شوٹنگ کے دوران ہونے والے اخراجات اور ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی ادا نہیںکیا گیا۔ شوٹنگ پر جانے کے لیے کوئی کاریں نہیں تھیں ، اس لیے کاسٹ اور عملے کے ارکان اکثر پھنس جاتے تھے۔ لیکن یہ تمام مسائل زی اسٹیڈیو نے حل کر دیے۔ تمام عملے کو ادائیگی کرنے کے لیے شارق پٹیل، نیرج جوشی، کبیر گھوش کا خصوصی شکریہ ۔دریں اثناءفلم ” غدر 2“ 11 اگست کو ریلیز ہوگی اور ناظرین اس ” غدر 2“ کے پہلے حصے کے لیے بھی اتنے ہی پرجوش ہیں۔ دونوں فلموں کی ہدایت کاری انیل شرما نے دی ہیں۔

Related posts

عمرہ ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچےشاہ رخ خان

Hamari Duniya

مسلسل ناکام ہورہی ہیں فلمیں اب کیا کریں گے مسٹر کھلاڑی؟

Hamari Duniya

اب بھارتی شہری بن گئے اکشے کمار،مداحوں کو سنائی خوشخبری

Hamari Duniya