27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

مسلسل ناکام ہورہی ہیں فلمیں اب کیا کریں گے مسٹر کھلاڑی؟

Akshay Kumar

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی اس سال چار فلمیں سمراٹ پرتھویراج ، کٹ پتلی ، بچن پانڈے اور رکشا بندھن آئیں، لیکن چاروں ہی باکس آفس پر ناکام رہیں۔ ان فلموں کے فلاپ ہونے سے اکشے کمار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جس کی وجہ سے اب وہ دوبارہ کامیڈی فلموں کی طرف رجوع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اکشے کمار نے اپنی تین سپر ہٹ کامیڈی فلموں کے اگلے حصوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تین فلمیں ہیں ہیرا پھیری 3، ویلکم 3 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2۔ ان تینوں فلموں کے سیکوئل کافی عرصے سے ملتوی ہیں لیکن اب اکشے کمار نے اس سب کے لیے ہدایت کار فیروز ناڈیاڈوالا کو ہاں کہہ دی ہے۔
سب سے پہلے ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پریش راول تینوں کی کامیڈی نے تہلکہ مچا دیاتھا۔ اکشے کمار نے راجو کے کردار میں کافی تعریفیں حاصل کیں۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر ہیرا پھیری بنائی گئی اور اسے بھی ناظرین نے بہت پسند کیا۔ اب ہیرا پھیری 3 کی تیاری شروع ہونے جا رہی ہے۔ اگرچہ اس فلم کا اعلان کافی عرصے سے ہو رہا ہے لیکن اکشے کمار نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔ اب اکشے کمار کی منظوری کے بعد ہیرا پھیری 3 پر کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے بعد 2002 کی فلم آوارہ پاگل دیوانہ ہے ، جس کے پہلے حصے میں اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹی ، آفتاب شیودسانی اور پریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ ویلکم کے دوسرے حصے میں اکشے کمار کی فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی جگہ جان ابراہم نے لی۔ اکشے کمار کی کمی کی وجہ سے یہ فلم زیادہ بزنس نہیں کر سکی۔ اب اکشے کمار اس سیریز میں ویلکم 3 کے ساتھ واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ لگاتار چار فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد یہ فلمیں باکس آفس پر کتنی دھوم مچانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔

Related posts

خاموش! دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاترپر انکم ٹیکس کے چھاپے، ملازمین کے فون ضبط

Hamari Duniya

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ارجنٹائن کے خلاف ملی جیت پر سجدہ ریز ہوگئے

Hamari Duniya

امریکہ میں چینی سال نو کی تقریب میں گولیوں کی بارش، 10 ہلاک

Hamari Duniya