34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

محض چھ کلومیٹر کی دوری پر ہی مقامی لوگوں کو دینا پڑ رہا ہے ڈیڑھ سو روپے کا ٹول

National Highway Authority

کیرانہ 29جون (عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)۔

قصبہ کیرانہ کے مقامی لوگوں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو مکتوب لکھ کر غیر قانونی طور پر لیے جانے والے ٹول کوفری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاع کے مطابق سماجی ورکر شہزاد باغباں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کے ضلع شاملی سے صرف چھ کلومیٹر کی دوری پر یمنا پل پر بنے ٹول پلازہ پرٹول فری کیا جائے۔

مکتوب میں کیا گیا ہے کہ شاملی کا قصبہ کیرانہ یمناپل سے صرف پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے پل کے نزدیک بنے ٹول پلازہ پر کیرانہ کے مقامی نجی گاڑیوں کے مالکان کو 150روپے کا محصول دینا پڑرہا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔ شہزاد باغباں نے بتایا کہ کیرانہ کے دس ہزار سے زائد لوگ 24کلومیٹر کی دوری پر واقع پانی پت نجی گاڑیوں سے کام کرنے جاتے ہیں ،جن کو محض چھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہی 150روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں ۔اسی فوری طور پر بند کیا جائے ۔

Related posts

وزیراعظم کاعہدہ چھوڑنے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی دیا استعفیٰ، کیا اب سیاست بھی چھوڑیں گے؟

Hamari Duniya

پی ایف آئی پر پابندی کے وجوہات

Hamari Duniya

مسلم اور عیسائی شادیوں کے رجسٹریشن کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم : ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد

Hamari Duniya