32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حاجی شکیل سیفی نے دہلی میں قبرستان کیلئے جگہ دینے کا مطالبہ کیا

Shakil Saifi

نئی دہلی،24جون(ایچ ڈی نیوز)۔
ورلڈ پیس ہارمنی اور انڈیا سیفی فرنٹ کے قومی صدر اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق رکن دہلی حکومت نے بتایا کے گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم برادری وکاسپوری، اتم نگر، اندرلوک، دوارکا، ساگر پور، سیتا پوری، سید نانگلوئی سمیت مشرقی دہلی میں جنازہ دفن کے لیے قبرستان بنانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
آ ج نہال وہار، نانگلوئی میں اس مسئلہ پر ایک میٹنگ کا انقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی شکیل سیفی نے کی۔ اس اجلاس میں دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے مسلم برادری کے روشن خیال لوگوں نے شرکت کی۔ مذکورہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے سب میں غصہ نظر آرہا تھا۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جو بھی سیاسی پارٹی ہمارے اس بنیادی مطالبے کے مطابق کام کرے گی، مسلم برادری متحد ہوکر اس پارٹی کے حق میں ووٹ دے کر اسے کامیاب کرے گی۔
میٹنگ میں دہلی حکومت کے خلاف غصہ بھی ظاہر کیا گیا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کے کابینہ کے وزراء، جنہوں نے اقلیتی برادری کی وجہ سے زیادہ تر سیٹیں جیتی ہیں، پھر بھی وہ مسلم برادری کے ان مطالبات پر کبھی توجہ نہیں دی۔ ان سے ملنا تو د±ور وہ ان سے ملاقات کرنے کا وقت بھی نہیں دیتے۔حاجی شکیل سیفی نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم ملک کے وزیر اعظم مودی جی کے دیئے گئے بنیادی منتر ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا اعتماد“ اسی کو لے کر ہم اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔

Related posts

ایم سی ڈی میں کانگریس کی جیت یقینی، بنائیں گے چمکتی ہوئی دہلی

Hamari Duniya

الیکشن کمیشن کا کانگریس کے ساتھ بھدا مذاق، ریاستی صدر کا نام غائب، شکایت کرنے پر ٹہلانے کی کوشش

Hamari Duniya

ریکھا گپتا کا بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے اظہار تشکر، بی جے پی ، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے رہنماوں نے مبارکباد دی

Hamari Duniya