August 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

ملت اسلامیہ کا ہر فرد مسلم پرسنل لا بورڈ کا حصہ: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Photo

نئی دہلی ،22جون(ایچ ڈی نیوز )۔
ملک کی تمام چھوٹی بڑی تنظیمیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا حصہ ہیں اور ملت اسلامیہ کا ہر فرد مسلم پرسنل لا بورڈ کا حصہ ہے۔ ساری تنظیمیں اور ملت اسلامیہ کا ہر فرد مسلم پرسنل لا بورڈ کو اپنی نمائندگی سے مستحکم کرے۔ ان خیالات و احساسات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پانچویں صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مسنون نکاح تحریک اور منبر و محراب فاو نڈیشن کے اشتراک سے 21 جون کو اذان انٹرنیشنل اسکول میں بعنوان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اہمیت ، افادیت و تاریخی حقیقت منعقدہ خصوصی اجلاس سے کیا۔ مولانا نے اپنے کلیدی خطاب میں یہ بھی فرمایا کہ اس ملک میں ہمارے اپنے مذہبی مسائل کو پر امن طریقہ سے حل کرنے کیلئے تین صورتیں ہیں جن کے ذریعہ ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ (1) حکومت سے گفت و شنید (3) عدالتی چارہ جوئی (3) عوامی رائے کا ہموار کرنا۔ بھارت کے مسلمانوں کو موجودہ حالات میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے چونکہ ہم مسلمان مظلوم ہیں اور حق پر ہیں تو ایسی صورت میں ہمیں گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ عدالتیں عموماً مظلوموں کی تو قعات پوری نہیں کرتیں ، ہوتا یہ ہے کہ عدالتیں فیصلہ فراہم کرتی ہیں ، یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ عدالت اور انصاف بھی فراہم کریں۔
ہمارے لئے رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نمونہ ہے۔ مکی دور کی ساری تاریخ ہمارے سامنے ہے جہاں سنگین واقعات پیش آئے ، تیرہ سال تک مسلمانوں نے ظلم کو برداشت کیا۔ اس اجلاس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز علمائ کرام اور عمائدین نے شرکت کی جن میں مفتی محمود زبیر قاسمی، مولانا ظلال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد موسیٰ خان، مولانا عبدالستار، مفتی انعام الحق قاسمی، مولانا ابرارالحق شاکر، مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم، مولانا عبدالصبور مظاہری، مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی، مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ، مولانا مصباح الدین حسامی، مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی، ڈاکٹر یوسف اعظم صاحب، جناب سہیل صاحب (ایٹا)، جناب مرزا اکبر صاحب، مرزا رفیع اللہ بیگ صاحب، جناب سید اسماعیل صاحب وغیرہ نے شرکت کی اور حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے صدر منتخب ہونے پر ان تمام نے کلماتِ تہنیت پیش کئے اور کئی تنظیموں کی جانب سے صدر محترم کی خدمت میں مومنٹوز پیش کئے گئے اور شال پوشی بھی کی گئی۔

Related posts

گجرات بیسٹ بیکری حملہ کیس میں مزید دوفسادی عدم ثبوت کی بناپر بری

Hamari Duniya

حجاب معاملہ کی سماعت مکمل، جلد آنے والا ہے فیصلہ

Hamari Duniya

فرقہ واریت نے اس ملک کے ماحول کو خراب کر دیا ہے: مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya