نئی دہلی،22جون (ایچ ڈی نیوز )۔
ورلڈ پیس ہارمنی اور انڈیا سیفی فرنٹ کے قومی صدر اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق رکن نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو وہاں قیام کے دوران بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہیں خاطر خواہ سہولتیں مہیانہیں کرائی گئی ہیں خاص طور پر خواتین کے لیے سب سے زیادہ پریشانی ہے۔ ایک ہی کمرے میں دس دس کی تعداد میں جگہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہورہی ہے۔
حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو بھی خط لکھ کر مطلع کراتے ہوئے جلد مسئلے حلکرانے کی درخواست کی ہے۔