35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

کیا ہے میرٹھ کے سوتی گنج بازار کا معاملہ، جمعیۃ علمائ ہند کے وفد نے میرٹھ کے ڈی ایم و ایس ایس پی سے ملاقات کی

Jamiat Ulama delegation

نئی دہلی،22جون (ایچ ڈی نیوز )۔
جمعیة علماءہند کے ایک وفد نے مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماءہند کی سربراہی میں میرٹھ کے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے ملاقات کی اور میرٹھ کے سوتی گنج بازار کو دوبارہ کھولنے کا مسئلہ اٹھایا ، ساتھ ہی وفد نے میرٹھ کے ایک گاوں پلڑا تحصیل موانہ کی مسجد میں نماز نہ ہونے اور عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو لے کر ہو رہی پریشانیوں پر بھی گفتگو کی۔
واضح ہو کہ میرٹھ کا سوتی گنج بازار اسکریپ کاروبار کے لیے پورے خطے میں کافی شہرت رکھتا ہے ، لیکن پولس انتظامیہ نے بازار میں کچھ لوگوں کے ذریعہ غیر قانونی کاموں کا الزام لگاکر بازار کو مکمل طور پر بند کرنے کا حیرت انگیز فیصلہ صادر کردیا تھا ، بازار میں 480 دکانیں ہیں،ان سے متعلق افراد مالی تنگ دستی کے شکار ہیں۔ جمعیة علماءہند کے وفد نے ان متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی درخواست پر ڈی ایم سے ملاقات کرکے اپنا موقف رکھا۔
چنانچہ جمعیة علماءہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ قانونی طور سے یہاں دکان چلارہے ہیں اور اپنے خاندان کی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں ، ان کے لیے یہ بازاردوبارہ کھول دیا جائے اور چند لوگوں کے غلط کام کی سزا سبھی لوگوں کو نہ دی جائے۔ جمعیةکی اس تجویز پر پولس کپتان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نیا سسٹم وضع کیا گیا ہے ، اس کے مطابق مارکیٹ کے لوگ اپنا پروپوزل بنا کر لائیں ، اس کی روشنی میں مارکیٹ کھولنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔پولس کپتان نے عیدالاضحی سے متعلق جانوروں پر روک ٹوک پر بھی صاف کیا کہ ایسا کہیں نہیں ہو گا۔ لوگوں کو جانور خریدنے اور لے جانے کی اجازت ہو گی۔اگر کہیں پولس کا عملہ کسی کو پریشان کرتا ہے تو پولس کپتان نے صدر جمعیةعلماءمیرٹھ کو اپنا موبائل نمبر دیا ہے کہ اس پر اطلاع کریں ، ہم کارروائی کریں گے۔ دوسری طرف گاوں پلڑا تحصیل موانہ کی مسجد سے متعلق شکایت پر پولس کپتان نے کہا کہ کسی مسجد میں نماز پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے ، چنانچہ جمعیة کے وفد نے گاوں کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں اب نماز شروع ہوگئی ہے۔

جمعیة کے وفد میں ناظم عمومی جمعیة علماءہند مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ مولانا امیر اعظم صدر جمعیةعلماءمیرٹھ ، حافظ شبیر احمد، مولانا غیو راحمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیة علماء ہند، اسد جیلانی ،مفتی ارشد قاسمی ، قاری سلیم غفرانی،صلاح الدین ، مولانا عبدالہادی جمعیة یوتھ کلب شریک تھے۔

Related posts

سی سی آر یو ایماور انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت

Hamari Duniya

سہسرام کوفساد کی آگ میں جھونکنے والا سابق بی جے پی ممبر اسمبلی گرفتار

Hamari Duniya

AIMPLB Delegation Meet JPC: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات،وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے تفصیل سے اپنا موقف پیش کیا

Hamari Duniya