27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پی سی بی چیئرمین کے عہدہ کیلئے آپس میں بھڑ گئیں پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں

Pakistan cricket team

اسلام آباد،20جون(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا عدم استحکام پی سی بی کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔نجم سیٹھی کے خود کو اس دوڑ سے باہر کرنے کے بعد ذکا اشرف کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔

Related posts

چند دنوں کے اندر ایک اور طیارہ حادثہ ،124مسافروں کی موت،دو افراد کو بچا لیا گیا

Hamari Duniya

ممتاز ماہر تعلیم ودرسیاست ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی”عرفانی ایوارڈ“ سے سرفراز

Hamari Duniya

’آئی سپورٹ آیوروید‘ مہم کو 1.7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی حمایت

Hamari Duniya