27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

’آئی سپورٹ آیوروید‘ مہم کو 1.7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی حمایت

Ayurveda Day

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
آج ساتواں یوم آیوروید ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر منایا گیا۔ اس سال کا 7واں آیوروید ڈے “ہر دن ہر گھر آیوروید” کی تھیم کے ساتھ منایا گیا تاکہ آیوروید کے فوائد کو بڑے پیمانہ پر نچلی سطح تک کمیونٹی تک پہنچایا جا سکے۔ چھ ہفتے تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی۔ اایوش انسٹی ٹیوٹ اور کونسلوں کے ذریعہ حکومت ہند کی 26 سے زیادہ وزارتوں اور وزارت خارجہ کے ہندوستانی مشنوں اور سفارت خانوں کے تعاون سے 5000 سے زیادہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں موجود معززین میں قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا، آیوش کے وزیر سربانند سونووال، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی، ڈاکٹر منج پارا مہیندر بھائی کالو بھائی، آیوش کے وزیر مملکت وید راجیش کوٹیچا کے علاوہ غیر ملکی سفارت خانوں اور WHO-SERO کے نمائندےبھی موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے کہا، “آیوروید ہندوستان کی قدیم روایت اور اس کا اثاثہ ہے۔ ا?یوروید کو جنگلوں میں رہنے والے لوگوں کے تعاون سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ آیوروید ایک ایسا طبی سائنس ہے جو بیماری سے بچاو¿ کی بات کرتا ہے، بیمار ہونے کے بعد علاج کی نہیں۔مرکزی آیوش وزیر سربانند سونووال نے کہا، “آیوروید بیماریوں سے بچاو¿ کا سائنس ہے۔ یہ ایک قدیم علم ہے اور ہم آیوش کے میدان میں کچھ متاثر کن تحقیقی کام کر رہے ہیں۔ آیوش کا موجودہ کاروبار $18,1 بلین ہے۔
امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے کہا، “یہ وقت ہے کہ ہم اپنے آباو ¿ اجداد کی سائنس کی تعریف کریں۔ ایک ایسی سائنس جو 5000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔انہوں نے ہمیشہ آیوروید کی سائنس کو فروغ دیا اور یہ پچھلے کچھ سالوں میں اپنے عروج پر پہنچا ہے۔ آیوش اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے، جو شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی کے ذریعے قبائلی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مدد کرے گا۔ اس موقع پر دی آیورویدک فارماکوپیا آف انڈیا، دی آیورویدک فارمولری آف انڈیا پر ایک کتاب بھی جاری کی گئی۔دواو¿ں کے پودوں کی صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، اشوگندھا پر ایک مخصوص قومی مہم – وزارت آیوش نے شروع کیا تھا، جس سے متعلق پانچ مختصر ویڈیو مقابلوں کے پہلے انعام یافتگان کو آیوش کے مرکزی وزیر اور دیگر معززین نے نوازا۔

Related posts

ایم آئی ایمریٹس کی کوچنگ ٹیم کا اعلان، شین بانڈ ہوںگے ہیڈ کوچ، پارتھیو پٹیل کو بھی ملی بڑی ذمہ داری

Hamari Duniya

اسٹنگ آپریشن کے بعد بھارتی کرکٹ میں کہرام،چیف سلیکٹر چیتن شرما نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی نے مسجد نبویﷺ کا دورہ کیا

Hamari Duniya