17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

چند دنوں کے اندر ایک اور طیارہ حادثہ ،124مسافروں کی موت،دو افراد کو بچا لیا گیا

چند دنوں میں ایک اور طیارہ حادثہ ،96مسافروں کی موت

سیول،29دسمبر:جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 124 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے 2 ارکان مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا۔فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا یہ طیارہ بنکاک سے واپس جا رہا تھا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے، حادثہ ممکنہ طور پر پرندہ ٹکرانے اور خراب موسم کے باعث پیش آیا، حادثے کی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا طیارہ بنکاک سے واپس جارہا تھا۔

Related posts

ترکی اور شام میں قیامت صغریٰ، اب تک 2600 سے زائد لوگوں کی موت، 35 سو گھر منہدم

Hamari Duniya

یوم دستور: صدرجمہوریہ ہند نے حکومت کی پالیسیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنادیا

Hamari Duniya

ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے

Hamari Duniya