28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کون ہیں پی این پنیکر جن کی یاد میں ہرسال منایا جاتا ہے نیشنل ریڈنگ ڈے

National reading day
اورنگ آباد 19 جون (ایچ ڈی نیوز)
بھارت میں لائبریری تحریک کے محرک پی این پنیکر کی یاد میں ہر سال 19 /جون *قومی یومِ مطالعہ* کے طور پر منایا جاتا ہے.. شہر میں جاری مریم مرزا محلہ لائبریری تحریک کے ذریعے جاری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری بائجی پورہ گلی نمبر 20 میں آج صبح الہدی اردو ہائی اسکول اورنگ آباد آباد کے طلباء نے “قومی یومِ مطالعہ” اور یاد کیا بھارت میں لائبریری تحریک کے محرک *پی این پنیکر* کی خدمات اور کارناموں کو یاد کیا گیا..
اس موقع پر پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ کیسے ایک شخص کیرالہ کے ایک چھوٹے سے دیہات سے ایک تحریک شروع کرتا ہے اور وہ تحریک پورے ملک میں پھیل جاتی ہے.. جس کے تحت سینکڑوں لائبریریوں کا جال پھیل جاتا ہے… پی این پنیکر کی تحریک سے متاثر ہو کر اورنگ آباد اقراء اردو گرلس ہائی اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبہ مرزا مریم نے اپنی ذاتی تین سو کتابوں سے گلی محلے کے بچوں کے لیے شہر کی پہلی بچوں کی لائبریری بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کے نام سے شروع کی تھی جو ایک سال کے قلیل مدت میں 32 ہوگئیں ہیں.
National reading day
آج صبح الہدی اردو ہائی اسکول میں طلباء میں کتابیں تقسیم کی گئیں اور انہیں مطالعہ کی اہمیت بتائی گئی. صدر معلمہ شیخ نرگس فاطمہ نے کہا کہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے اسکول سے قریب ہی بچوں کی لائبریری قائم کی گئی ہے جس سے کثیر تعداد میں اسکول کے طلباء و طالبات استفادہ کرتے ہیں.پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی معلمہ سیدہ نسرین قادری،شمیم الشحر، شیرین بیگم، فرحت جہاں، خالدہ پروین، عبداللہ دیشمکھ، عائشہ بیگم نے اپنا قیمتی تعاون دیا.

Related posts

صحافی عزیز الرحمن خاں کے بھانجے محفوظ ساگر نے داعی اجل کو لبیک کہا

مظفرنگر ،دیوبند،سہارنپور،شاملی اور کیرانہ کے شعراء،ادباء اور صحافیوں نے تعزیت پیش کی:

Hamari Duniya

دینی فریضہ! اچھے اخلاق پیش کریں مسلمان: مولانا مصطفیٰ مظاہری

بڈولی سادات کے مدرسہ فیض العلوم میں سالانہ جلسہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

اردو کلب شعبہ عربی، فارسی و اردو مدراس یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’اردو طلبا سمینار‘ کا انعقاد

Hamari Duniya