30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جامعہ عربیہ دارالفلاح آنند نگر میں مسابقہ القرآن الکریم 10 ستمبر سے شروع 

آنند نگر مہرآج گنج (عبید الرحمٰن کی رپورٹ) قرآن پاک سے لوگوں میں انسیت اور صحیح تلفظ و تجوید کے ساتھ تلاوت کرنے کا داعیہ پیدا کرنے کے لئے 10 ستمبر کو مفسر قرآن مفتی محمد حمزہ صاحب خلیفہ طبیب الامة حکیم کلیم اللہ صاحب کی سرپرستی میں گورکھپور و مہراج گنج کے مدارس کے طلباء کے مابین ایک عظیم الشان مسابقہ القرآن الکریم کا پروگرام جامعہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار آنند نگر میں منعقد ہوگا جس میں تقریباً ضلع مہراج گنج اور ضلع گورکھپور کے چالیس مدارس کے طلباء سینکڑوں کی تعداد میں حصہ لیں گے۔
پروگرام کے دوسرے دن یعنی 11 ستمبر کو ایک اجلاس عام بھی از بعد نماز مغرب تا عشاء حضرت مفتی محمد حمزہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بقیة السلف حضرت مولانا انعام احمد صاحب کاس گنجی خلیفۂ محی السنة حضرت مولانا الشاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی شریک ہوں گے اور اپنے مواعظ حسنہ سے حاضرین اجلاس کو مستفیض فرمائیں گے۔
پروگرام کے کنوینر و جامعہ دارالفلاح کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد یوسف صاحب نے عوام الناس سے اجلاس عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Related posts

جمعیت اہلِ حدیث حلقہ شہرت گڑھ، سدھارتھ نگر کا قابلِ ستائش اقدام

Hamari Duniya

 مولانا عبدالحکیم مدنی نے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد کے ساتھ جماعت کے دومعتبر علمائے دین کی عیادت کی

Hamari Duniya

اساتذہ تعلیم و تربیت کے اصول و ضوابط کا لحاظ رکھیں: مفتی ابوالقاسم نعمانی

Hamari Duniya