29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

Chhattisgarh Madrasa board exam result

رائے پور ،12 جون(ایچ ڈی نیوز)۔
چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ رائے پور کے زیر اہتمام ہائی اسکول، ہائر سیکنڈری خط و کتابت کورس کے امتحان اور اردو ادیب، اردو ماسٹر سرٹیفکیٹ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان آج یہاں چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کے دفتر میںالطاف احمد، صدر چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ نے کیا۔ انہوں نے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباددی۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر۔آئی اے انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر پی پی دویدی، رجسٹرار انچارج مسز اختر خان، مسٹر کلیان سنگھ ٹھاکر، مسٹر پاشی علی، مسٹر اسماعیل احمد اور چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔
ہائی سکول کرسپونڈنس کورس کے امتحان میں 97.59 فیصد، ہائر سیکنڈری کرسپنڈنس کورس کے امتحان میں 94.45 فیصد، ہائر سیکنڈری کامرس فیکلٹی میں 88.89 فیصد، ہائر سیکنڈری سائنس فیکلٹی میں 96.15 فیصد، اردو میں 96.93 فیصد پاس ہونے والے امتحانات کا فیصدہے۔
ہائی اسکول کے خط و کتابت کے کورس میں 95.18 فیصد لڑکے اور 100 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔ ہائر سیکنڈری کرسپنڈنس کورس کے امتحان میں آرٹس فیکلٹی میں 90.91 فیصد لڑکے اور 100 فیصد لڑکیاں، سائنس فیکلٹی میں 92.31 فیصد لڑکے اور 100 فیصد لڑکیاں، کامرس فیکلٹی میں 77.78 فیصد لڑکے اور 100 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔ اردو ادیب سرٹیفکیٹ کے امتحان میں لڑکے 100 فیصد اور لڑکیاں 96.16 فیصد پاس ہوئے۔ اسی طرح اردو ماسٹر سرٹیفکیٹ کے امتحان میں 92.86 فیصد لڑکے اور 95 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں۔
امیدوار امتحان کا نتیجہ چھتیس گڑھ مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ http://cgmbresult.cgmadarsaboard.in/page/result پر دیکھ سکتے ہیں۔

Related posts

گورکھپور: قاضی شہر مفتی ولی اللہ قاسمی کا انتقال

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تعزیتی نشست منعقد:

Hamari Duniya

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya

شبیر احمد انصاری کا او بی سی کو متحد کرنے کیلئے پورے مہاراشٹر کا طوفانی دورہ

Hamari Duniya