ممبئی، 25؍جولائی (نمائندہ)۔ نبی رحمت محسن انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری نوعِ انسانی کے لئے باعث رحمت ہے ہزاروں سال سے آمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اظہار مسرت کیا جارہا ہے اور ان شآء اللّٰہ یہ سلسلہ قیامت کی صبح تک جاری وساری رہے گا 5ستمبر 2025 عالم اسلام کیلئے ایک نویدِ جانفزا لے کر آرہا ہے جب ہمارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 15سوسال ہوں گے جو عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کیلئے بڑی سعادت و خوشبختی ہے 15سو سالہ جشن ولادت رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر عالمی تنظیم رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام آل انڈیا میلاد کونسل کی جانب سے مختلف پروگرامات کرنے اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے روشناس کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں رفاہی فلاحی کاموں کے علاوہ عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں جذبہ و جنوں پیدا کرنے کیلئے درودشریف پر مشتمل منفرد اور جدا گانہ ڈیزائن کے طغرے خطاط و نقاش حضرات نے تیار کیے ہے اسے دیوانگان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے درمیان پیش کیا جائے گا تاکہ صدیوں تک آنے والی نئ نسلیں یاد رکھیں اس سلسلے میں رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ وآل انڈیا میلاد کونسل کے چیئرمین قائد ملت الحاج محمد سعید نوری نے بتایا کہ 5ستمبر 2025 15سو سالہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ایک تاریخ ساز لمحہ لمحہ ہوگا جب ہمارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد مبارکہ کو 15سوسال ہو جائیں گے بلاشبہ یہ تاریخ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نہ صرف باعث رحمت ہے بلکہ پوری انسانیت کے لئے امن و سکون کا باعث بھی ہے ویسے ہر شخص جانتا ہے کہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت پوری دنیا کے لئے خیر و برکت اور عدلب انصاف و ترقی کا سبب ہے لیکن 15سو سالہ جشن ہم سب کیلئے زیادہ سے زیادہ خوشی و مسرت کے اظہار کا موقع ہے ۔آل انڈیا میلاد کونسل کے چیئرمین حضرت نوری صاحب نے بتایا کہ درود شریف جہاں تمام بلیات و محتاجی سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے وہیں درودشریف پر مشتمل طغرے کی زیارت بھی قلب و جگر کی تسکین کا سامان ہے جس کیلئے ملک و بیرون ملک کے مشہور خطاط و نقاش حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف انداز تحریر سے مزین کرکے طغرا تیار کیا ہے جو 27جولائی2024اسلام جمخانہ مرین لائنس ممبئی میں صبح 11,بجے سے شام 5بجے تک شہزادہ مخدوم سمناں حضرت معین المشائخ علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کی سرپرستی میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا جس کی پوری نگرانی مشہور خطاط جناب محمود احمد شیخ الفاظ کیلی گرافی سینٹر کریں گے آخر میں حضرت نوری صاحب قبلہ نے علمائے کرام بالخصوص ائمہ مساجد سے مخلصانہ گذارش کی کہ آپ آپ علماء کرام بھی جس طرح سے چاہیں 15سوسالہ جشن ولادت رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم مہم کا حصہ بنیں بالخصوص ائمہ مساجد 27جولائی 2024 کوبمقام اسلام جمخانہ ممبئی میں ہونے والے دردوشریف کے نمائشی پروگرام میں شرکت کا اعلان کریں اس انوکھے انداز سے خدمت پر قائد ملت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری قبلہ کو خوب سراہا جارہا ہے مبارکبادیں پیش کی جارہی ہے بالخصوص خانقاہ قادریہ چشتیہ ہلالیہ حضرت مولن والے بابا رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا شاہ گلزار الدین چشتی المعروف حضرت چشتی میاں نے مبارکباد پیش کی وہیں گوونڈی سے کئ افراد پر مشتمل وفد حضرت مولانا ضیاء المصطفیٰ حشمتی کی قیادت میں مرکزی دفتر رضا اکیڈمی پہنچ کر مبارکباد پیش کیاساتھ میں حضرت مولانا عباس رضوی، قاری عبد الرحمٰن ضیائی، عبد الرشید نوری ،مصطفیٰ رضا نوری شہزادہ قائد ملت،
ناظم خان رضوی ،امین بھائی وغیرہ موجود تھے۔