24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مدینہ کے بعد مکہ مکرمہ میں بھی عازمین حج حج کمیٹی کی بدانتظامی کا شکار، عازمین احتجاج کرنے پر مجبور

خستہ حال بلڈنگوں، ٹوٹے ہوئے فلش، میڈیکل سہولت کی عدم دستیابی، معلم کی غیر حاضری اور بسوں کے مہیا نہ ہونے سے ہندوستانی عازم بدحال

دیوبند ، 11 جون ( رضوان سلمانی ؍ ایچ ڈی نیوز )۔
ہندوستانی حاجیوں کے ساتھ اس سال بہت بڑا دھوکہ ہواہے ۔ لاکھوںروپے خرچ کرنے کے باوجود انڈین حج کمیٹی نے انہیں بدترین صورت حال سے دوچارکررکھاہے ۔ بلڈنگ اورکمروں کا حال اس قدر خراب ہے کہ گندگی کے علاوہ پانی تک کا انتظام نہیں ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں بلڈنگ نمبر 177 کے ہندوستانی عازمین نے اپنی تکلیفیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر ان کی پریشانی دورنہیں کی گئی تو ہم سب اپنا سامان سڑک پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ تفصیل کے مطابق ہندوستان سے جانے والے عازمین مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا اور وزارت حج کے نا قص انتظامات اورلاپرواہی کے سبب بے پناہ دشوایوں کا سامنا کررہے ہےں ۔ مکہ مکرمہ کے عزیز یہ علاقہ کی ایک بلڈنگ کے 100 سے زائد حجاج نے ہندوستان کی وزارت حج اور مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے اپنی پریشانیوں کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

اترپردیش کے ایک عازم عامرحسین نے تقریبا 100 ہندوساتانی حاجیوں کی موجودگی میں بتایا کہ جس بلڈنگ میں ان کا قیام ہے اسکی حالت اسقدر خستہ ہے کہ پوری بلڈنگ میں اے سی نہیںچل رہے ہیں جو چند اے سی چل رہے ہیں وہ اس قدر آواز کر رہے ہیں کہ چند لمحوں کے لئے بھی چین کی نیند نہیںسویا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی نہیں بلکہ اس بلڈنگ کے باتھ روم اور بیت الخلاءکے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کو سب سے زیادہ دشواریوں کا سامنا کرتا پڑرہاہے۔
حاجی عامر حسین نے بتایاکہ عازمین سے رہائش کراےہ کے نام پر معقول رقومات لی گئی ہیں لیکن اس کے بدلے انہیں خستہ حال بلڈنگوںاورہوٹلوں میں بھیجاجارہاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 8 دن گزرجانے کے بعد بھی یہاں کوئی معلم نہیں آیاہے اور زیادہ تر حاجیوں کا سامان بھی ان تک نہیں پہنچاہے ان تمام بدترین حالات کے بعد بھی ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔ جو عازمین بیمار ہیں ان کاعلاج تک نہیں ہورہاہے اورسب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اس علاقہ میں بسوں کی سہولت مہیانہیں ہے ۔ کئی کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی حاجیوں کوحرم پہنچانے والی بس نہیں ملتی۔

دیوبند حج کاونٹر کے کنوینر فہیم صدیقی ٹرینر ڈاکٹر محمد اعظم اور مولانا دلشاد قاسمی نے مکہ مکرمہ میں عازمین کی پریشانیوں اورحالت زار پر سخت ناراضگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرعازم نے سفرحج کے لئے تقریبا 5 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے اور ہوائی سفر کے اخراجات سے لیکر رہائشی کرایہ کے لئے معقول رقم اداکی ہے لیکن اس کے باوجود عازمین کے ساتھ اس طرح کا سلوک قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت ، وزارت حج اورمرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے حکام سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پراس صورت حال کا نوٹس لیا جائے اور ہندوستا نی عازمین کے لئے بہتر ہوٹل ، بلڈنگ ، میڈیکل سہولیات، بسوں کی فراہمی کا نظم کیاجائے اورمعلم کی تعیناتی کی جائے تاکہ تما م حجاج سہولت کے ساتھ مناسک حج و عمرہ اداکرسکیں ۔

Related posts

کولکاتہ: آر جی کر میڈیکل کالج ریپ کیس میں سنجے رائے مجرم قرار، 20 جنوری کو سنائی جائے گی سزا

Hamari Duniya

مدارس اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کاررائیوں پر سپریم کورٹ کی روک، جمعیۃعلماء ہند کی ایک اور بڑی کامیابی

Hamari Duniya

عدنان اشرف کو کانگریس نے دی بڑی ذمہ داری، کانگریس اقلیتی شعبہ میں بنائے گئے قومی جنرل سکریٹری

Hamari Duniya