32.6 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایشیا کپ کے انعقاد پر بھارت پاکستان کے درمیان تنازعہ ختم!، ہائبریڈ ماڈل کے تحت ہوگا انعقاد

Asia Cup

نئی دہلی ،11جون ( ایچ ڈی نیوز)۔

ایشیا کپ 2023 اور ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل(اے سی بی) کی طرف سے پاکستان کے ذریعہ پیش کئے گئے ہائبریڈ ماڈل کو منظوری دینے جارہی ہے۔واضح رہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹس کے معاملے میں بھارت اور پاکستان براہ راست آمنے سامنے نہیں تھے لیکن ان دونوں ممالک کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے اے سی سی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ معلق نظر آ رہے تھے۔ ابھی تک دونوں ٹورنامنٹس میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل، جس کی سربراہی بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کریں گے، امکان ہے کہ ایشیا کپ کے لیے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے گی۔ اس صورتحال میں پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں اپنے میچ پاکستان میں کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے میچ سری لنکا کے گالے اور پالے کیلے کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی سی بی نے بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اے سی سی منگل کو ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر سکتی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کی باضابطہ منظوری پاکستانی ٹیم کے لیے اکتوبر نومبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کی راہ ہموار کرے گی۔ پاکستانی ٹیم احمد آباد میں بھی کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کو ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ ان ارکان میں عمان کرکٹ بورڈ کے سربراہ پنکج کھمجی بھی شامل تھے۔ زیادہ تر ممالک ہائبرڈ ماڈل نہیں چاہتے تھے۔ تاہم اب تک چار میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جن میں بھارتی ٹیم نہیں کھیلے گی۔ یہ میچز ہیں- پاکستان بمقابلہ نیپال، بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، افغانستان بمقابلہ سری لنکا اور سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش۔ اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے بتایا کہ”بھارت بمقابلہ پاکستان کے دو میچز اور سپر فور کے دیگر تمام میچ پالےکیلے یا گالے میں ہوں گے۔“ ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈ س اور چیئرمین گریگ بارکلے نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کے لیے کراچی کا دورہ کیا تو فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کوئی شرط نہیں رکھے گا۔بشرطیکہ ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں ہوں گے کیونکہ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق پی سی بی کے پاس ہے۔

Related posts

شہزادہ محمد بن سلمان جیسا بہادر لیڈر ملنا سعودی عرب کی خوش قسمتی :سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ایک اور قدآور فٹ بال کھلاڑی نے سعودی کلب سے ا تحاد کرلیا

Hamari Duniya

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کا بج گیا بگل،جانیں کب کس ضلع میں ہوگی ووٹنگ

Hamari Duniya