31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

اسرائیل سے تعلقات خراب ہوتے ہی دبئی میں قتل وغارت شروع،کئی اسرائیلی شہری گرفتار

UAE-ISRAEL

دبئی، 25 مئی (ایچ ڈٰی نیوز)۔

دبئی میں پولیس نے متعدد اسرائیلی شہریوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر اپنے ہی ایک ہم وطن کی ہلاکت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔یہ سب ایک اور اسرائیلی شہری پر حملہ آور ہوئے تھے اور انھوں نے اس کو جان سے مار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے پس پردہ حالات ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے اہم سیاحتی مرکز دبئی میں پرتشدد جرائم شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی میں 30 سالہ اسرائیلی شہری کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’مقامی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں معمول کے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدۂ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔ اس کے بعد سے یواے ای میں سیکڑوں اسرائیلی شہریوں کو زائرین اور مکین کے طور پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے سیاسی کیریئر کیلئے کیوں خطرہ ہیں یہ چار قانونی کیسز؟

Hamari Duniya

مولانا عبیداللہ طیب مکی بنارسی کے انتقال سے دل رنجور ہے:مولانا عبد العظیم مدنی جھنڈانگری

Hamari Duniya

غلافِ کعبہ تبدیل کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان، کس طرح تیار کیا جاتا ہے غلاف کعبہ ؟ جانئے کسوہ فیکٹری کے بارے میں بھی

Hamari Duniya