28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،اس ملک کے آٹھشہری جاں بحق، چھ زخمی

Makka Mukarrama

ریاض،20مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران 8پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ” ہم نے واقعہ میں 8اموات اور زخمی پاکستانیوں کی رپورٹ کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ جاں بحق 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔
دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نےعمارت میں آتشزدگی کے واقعے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی، تعزیت اور مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔شہبازشریف نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں۔

Related posts

ظالم اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں معصوم فلسطینی شہریوں پر گولیاں برسا دیں، 6 شہید

Hamari Duniya

۔8 ماہ سے وقف بورڈ نے مساجد کے ائمہ کو نہیں دی تنخواہیں

Hamari Duniya

کچرے سے کھلونے بنائے گی مودی سرکار،’سوچھ ٹوائی کیتھون‘کا آغاز

Hamari Duniya