نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کچرے کے انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھلونوں کے شعبے میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہی ہے۔ کھلونوں کے لیے قومی ایکشن پلان کے طور پرایم او ایچ یو اے نے’سوچھ ٹوائی کیتھون‘ کا آغاز کیا ہے، جو کہ کچرے کو اختراعی اور تخلیقی خیالات کے ساتھ کھلونوں میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ وزارت نے یہ مقابلہ کھلونے کو ماحولیات کے مطابق بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی کال پر شروع کیا ہے۔ یہ مقابلہ سوچھ امرت مہوتسو کے تحت شروع کیا جا رہا ہے جو کہ 17 ستمبر 2022 (سیوادیوس) سے 2 اکتوبر 2022 (سوچھتا دیوس) تک صفائی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری منوج جوشی نے گذشتہ روز مائی گو پورٹل پر ٹول کٹ جاری کرتے ہوئے سوچھ ٹوائی کیتھون کا گذشتہ روز آغاز کیا۔ یہ مقابلہ کھلونوں کی تخلیق یا تیاری میں کچرے کے استعمال کے حل کی تلاش میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوشی نے تخلیقی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کچرے کا حل نکالیں جو ایک طرف کھلونوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکیں اور دوسری طرف کچرے کے بوجھ سے بھی نمٹا جا سکے اور ماحولیات کے مطابق کام کو آگے بڑھایا جاسکے۔اس موقع پر پروفیسر۔ ادے اتھوانکر (ریٹائرڈ پروفیسر اور ہیڈ آف سینٹر فار انڈسٹریل ڈیزائن، آئی آئی ٹی بمبئی)، آئی آئی ٹی گاندھی نگر سے پروفیسر منیش جین اور ٹوائے بینک سے ودیون گوئل نے کھلونا، گیم ڈیزائن، علمی سائنس اور کھلونا صنعت پر اس اقدام کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروفیسر ادے اتھوانکر نے مختلف کھیل کھیل کر بچوں کے سوچنے اور سمجھنے جیسے عمل کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ بچوں کو پڑھانے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔پرو منیش جین، (پرنسپل کوآرڈینیٹر، سینٹر فار کریٹیو لرننگ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر) نے کہا کہ بچوں کو ان کے تخیل کے سفر پر لے جانے کے لیے کھلونوں کو حیرت اور خوشی کا ذریعہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے مثالوں کے ساتھ بتایا کہ کس طرح گھریلو کچرے کو کھلونوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو بچوں کو سائنس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی سکھاتے ہیں۔