30.8 C
Delhi
July 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

تازہ ترین: کرن رججو کی وزارت قانون سے چھٹی، ان کو ملی نئی ذمہ داری

Kiran Rijiju

نئی دہلی، 18 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

مرکزکی مودی حکومت میں بڑا پھیر بدل کیا گیا ہے۔ وزیرقانون وانصاف کو ان کے عہدے سے ہٹاکر راجستھان کے بی جے پی لیڈر ارجن میگھوال کو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ابھی تک یہ صاف نہیں ہوسکا ہے کہ کرن رججو کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔ حالانکہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان براہ  راست ٹکراؤ کی کرن رججو کو سزا ملی ہے۔ کرن رججو مسلسل سرخیوں میں رہے اور انہوں نے گزشتہ دنوں عدلیہ اور سپریم کورٹ کی کالجیم سسٹم پر سوال کھڑے کئے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے مشورہ پر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کابینہ میں تبدیلی کو منظوری دی ہے۔ اب کرن رججو کو قانون وزارت سے بدل کر زمین سائنس کی وزارت دی گئی ہے۔ وہیں کرن رججو کی جگہ رام میگھوال کو ان کے موجودہ وزارت کے علاوہ قانون اور انصاف وزارت میں وزیرمملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا ہے۔

کرن رججو کے بارے میں

رججو اروناچل مغربی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ  ہیں۔ کرن رججو کی پیدائش 19 نومبر 1971 کو اروناچل پردیش کے ویسٹ کامینگ ضلع میں ہوئی تھی۔ ان کے پاس دہلی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری ہے۔ انہوں نے 2004 میں پہلی مرتبہ لوک سبھا الیکشن (اروناچل مغربی انتخابی حلقہ) سے لڑا اور جیت  حاصل کی۔ لیکن وہ 2009 کے لوک سبھا الیکشن میں شکست کھا گئے۔ 2014 کے الیکشن میں رججو نے پھر جیت حاصل کی اور وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ بنائے گئے۔

Related posts

بی جے پی مسلمانوں اور دلتوں کی سیاسی قیادت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے:عدنان اشرف

Hamari Duniya

ٹھاکرے کو دیوار سے لگانے کی کوشش

Hamari Duniya

مرکزی وزیرکرن رجیجو نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم کی طرف سے مقدس چادر پیش کی

Hamari Duniya