28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

سنیل گواسکر نے آر سی بی کی اچھی شروعات کیلئے کس کو کہا کریڈٹ ملنا چاہئے

Sunil Gawaskar

ممبئی، 17 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو ہر میچ میں جو اچھی شروعات مل رہی ہے اس کا کریڈٹ کوہلی کو جاتا ہے۔اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں گواسکر نے کہا، ‘وراٹ کوہلی آر سی بی کو اچھی شروعات دے رہے ہیں۔ آر سی بی کی شروعات کا کریڈٹ کوہلی کو جاتا ہے اور ٹیم بورڈ پر جو رن بنا رہی ہے۔ یہ آر سی بی کے لیے اچھے اشارے ہیں۔”
گواسکر نے چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور اہم لمحات میں ٹیم کو بچانے کا ان کا جذبہ اسے اب تک کا سب سے بڑا کپتان بناتا ہے۔گواسکر نے کہا، “چنئی سپر کنگز جانتی ہے کہ مشکل حالات سے کیسے نکلنا ہے۔ یہ صرف ایم ایس دھونی کی کپتانی میں ہی ممکن ہوا ہے۔ 200 میچوں کی کپتانی کرنا بہت مشکل ہے۔ اتنے میچوں کی کپتانی کرنا ایک بوجھ ہے اور یہ ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔ “لیکن ماہی الگ ہے، وہ ایک الگ کپتان ہے، ان جیسا کپتان کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی مستقبل میں ان جیسا کوئی ہو گا۔”

Related posts

بھارتی کریٹر عرفان پٹھان کے ساتھ ایئرپورٹ پر بدتمیزی

Hamari Duniya

Pairs Olympics 2024: پیرس اولمپکس: ملک کو شرمندگی کا سامنا، انتم پنگھل اور انکی ٹیم کو پیرس چھوڑنے کا حکم

Hamari Duniya

پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے رنوں کی بارش کردی، پہلے ہی دن 4 کھلاڑیوں نے جڑ دیں سنچریاں

Hamari Duniya