31.4 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سلمان خان اور وزیراعلیٰ شندے کوجان سے مارنے کی دھمکیاں،راجیش ماروتی اگوانے گرفتار

Salman Khan

ممبئی، 11 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
فلم اداکار سلمان خان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو پیر کی آدھی رات کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص نے فون پر دی تھی۔ پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے اس کے نمبر کی بنیاد پر شندے کو دھمکی دینے والے شخص کی لوکیشن کا پتہ لگا کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کی رات دیر گئے ممبئی پولیس کنٹرول روم میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والی فون کال موصول ہوئی۔ اس دوران ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ وہ 30 اپریل کو سلمان خان کو قتل کر دیں گے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکی آمیز ای میل ان کے مینیجر کے میل پر بھیجی گئی۔ ممبئی پولیس کال کرنے والے کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کے حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے۔ اپنے دفاع کے لیے سلمان نے بیرون ملک سے خصوصی بلٹ پروف کار بھی منگوائی ہے۔
پیر کی دیر رات پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، یہ کہہ کر اس نے کال منقطع کر دی۔ ناگپور پولس کنٹرول روم میں کال آئی۔ اس لیے ممبئی پولیس کو فوراً مطلع کیا گیا اور ممبئی پولیس نے نمبر کی بنیاد پر کال کرنے والے کی لوکیشن ٹریس کی۔ یہ کال ممبئی کے دھاراوی علاقے میں رہنے والے پیشہ سے وارڈ بوائے راجیش ماروتی اگوانے نے نشے کی حالت میں کی تھی۔ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے، لیکن اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Related posts

ملی قائدین نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کے اعلان کی مذمت کی

Hamari Duniya

دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کیلئے اے آئی ایم آئی ایم نے کمر کس لی، ان وارڈوں پر ہوگی نظر

Hamari Duniya

اسرائیل بربریت سے انسانیت شرمسار،  انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں درجنوں ممالک کے سفرائ ،سیاسی رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کی ہنگامی میٹنگ

Hamari Duniya