16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھروسہ نہیں، خفیہ دستاویزات نے پینٹاگن کو بے نقاب کردیا

America

واشنگٹن،11اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
امریکا اپنے ہی اتحادیوں کی جاسوسی کرتا پکڑا گیا، امریکی افواج کی سرگرمیوں سے متعلق خفیہ دستاویزات پینٹاگون سے لیک ہو گئیں۔ لیک ہونے والی حساس امریکی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے جنوبی کوریا، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں۔مبینہ طور پر روس میں موجود وسیع امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئیں۔
حساس دستاویزات میں امریکی اتحادی ممالک اور روس یوکرین جنگ سے متعلق معلومات موجود ہیں۔پینٹا گون نے لیک دستاویزات کو قومی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا اور اس کی تحقیقات شروع کر دیں۔ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ دستاویزات میں موجود معلومات سے لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ ا?یا افشا ہونے والی دستاویزات اصل ہیں یا نہیں۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون سے انتہائی حساس دستاویزات کے افشاءکو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لیک تصور کیا جا رہا ہے۔
خفیہ دستاویزات اس وقت افشاءہوئیں جب امریکا اور یوکرین روس کے خلاف ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے۔دستاویزات کی ایسے اہم وقت پر لیک یوکرین امریکا تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ابتداءمیں لیک کی گئی دستاویز یوکرین جنگ سے متعلق امریکی جائزوں پر مشتمل تھی جس میں دونوں طرف ہونے والی ہلاکتوں کا تخمینہ اور مستقبل میں یوکرین کی جنگی ضروریات کا جائزہ شامل تھا۔تازہ ترین لیکس میں امریکا کی جانب سے سفارتی اتحادیوں بشمول جنوبی کوریا، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔حساس دستاویزات کے مطابق امریکا یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔
دستاویزات میں اعلیٰ جنوبی کورین حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔دستاویزات میں روس میں موجود وسیع امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا یوکرین جنگ میں روسی حکمتِ عملی کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔دستاویز کے مطابق امریکا کو معلوم تھا کہ روس یوکرین میں کب اور کن پاور پلانٹس، الیکٹرک سب اسٹیشنز، ریلوے ٹریکس، روڈز اور پلوں کو نشانہ بنائے گا۔
حساس دستاویزات کے افشاءپر مختلف ممالک کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے، یوکرین نے دستاویزات کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین حکومت نے امریکی حکام سے واقعے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔روس کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیک دستاویزات نے امریکی صدر جو بائیڈن کی یوکرین پالیسی پر اندرونی اختلافات کو بے نقاب کیا ہے، دستاویزات یوکرین جنگ میں امریکی مداخلت کا کھلا ثبوت ہیں۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکا سے بات کرے گا۔آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

Related posts

Iranian Agents ایران اور اس کے اتحادی اپنے ایجنٹوں سے مایوس،شرمندگی کا سامنا، امیج تباہ ہونے لگا

Hamari Duniya

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ نے دکھائے تیور، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں سے متعلق بڑا اعلان

Hamari Duniya

قرآن کی تعلیمات کو اپنانے سے انسانیت کی کایا پلٹ سکتی، کا ٹھمنڈو’مسابقہ قران کریم‘ ایک عظیم اور مستحن قدم :حافظ عبد الله عظمت الله

Hamari Duniya