32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

نائٹ رائیڈرس کے سامنے رائل چیلنجرزکا سرینڈر

Shardul Thakur

کولکاتہ ،06اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2023 کے نویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 81 رنز سے شکست دے دی۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نے آر سی بی کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا جس کے سامنے فاف ڈو پلیسس کی ٹیم بے بس نظر آئی، کولکاتہ کی جیت میں شاردول ٹھاکر نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے بلے بازی سے 68 رنز بنائے۔ اس جیت کے بعد کے کے آر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
205 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی نے مجموعی طور پر اچھی شروعات کی۔ وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے پہلی وکٹ کے لیے 4.5 اوورز میں 44 رنز کی شراکت داری کی۔ 21 رنز بنانے والے کوہلی کو سنیل نارائن نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد ورون چکرورتی نے فاف ڈو پلیسس ( 23 رنز) کو بولڈ کیا۔ اس کے بعد آر سی بی کے بلے باز سنیل نارائن ، ورون چکرورتی اور’ امپیکٹ پلیئر‘ سویش شرما کا شکار بنے۔ اس کے نتیجے میں کولکاتہ نے 96 رنز پر نو وکٹ گنوا دیے تھے۔یہاں سے آکاش دیپ اور ڈیوڈ ولی نے 27 رنز کی شراکت داری کرکے آر سی بی کو 100 سے زیادہ رنز کی شکست سے بچا لیا۔ آکاش دیپ 17 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔
وہیں ولی نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کولکاتہ کی جانب سے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر سویش شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہاں اسپنر ورون چکرورتی نے سب سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی سنیل نارائن کو دو اور شاردول کو ایک کامیابی ملی۔
واضح رہے کہ آر سی بی کے 9 کھلاڑی اسپن گیند بازوں کا نشانہ بنے۔ آر سی بی کی ٹیم صرف 17.4 اوور ہی کھیل سکی۔

Related posts

اسرائیلی فوج کی قبرگاہ بن رہا ہے غزہ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک

Hamari Duniya

یوپی سرکار کا نیا فرمان: مدارس میں 15 اگست سے روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا

ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے نئی دہلی میں مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رجوجو سے ملاقات کی۔:

Hamari Duniya

‘تحریک شاہین باغ ‘مستقبل کا آئینہ دار

Hamari Duniya