28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

دفاعی چمپئن گجرات کا جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز

Subhmin Gil

احمدآباد،31مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس اور 4 بار ٹائٹل جیتنے والی چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے افتتاحی میچ میں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی گجرات ٹائٹنس نے شاندار جیت درج کی ۔گجرات ٹائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔چنئی سپرکنگ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریتوراج گائیکواڈ کی شاندار92رنوں(9چھکے ،4چوکے) کی بدولت 7وکٹ کے نقصان پر178رن بنائے۔

اس کے علاوہ چنئی کی طرف سے کوئی بلے باز کوئی خاص اننگ نہیں کھیل سکا۔179رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس کی ٹیم نے5وکٹ کھو کر آسانی سے حاصل کرلیا۔گجرات کی طرف سے شبھمن گل نے شاندار63رنوں کو اننگ کھیلی۔وجے شنکر نے27،ردھیمان شاہا25،سائی سدھاسرن22رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں تقریباً ایک لاکھ کرکٹ شائقین کے پہنچنے کی امید ہے۔

دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں جہاں ہاردک کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے بازی مار لی ہے۔ اس میچ کو جیت کر گجرات کی ٹیم سی ایس کے کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک لگانا چاہے گی، جب کہ ماہی کی ٹیم گجرات کے خلاف اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہوگی۔ گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

Related posts

Jamaate Islami Press Conference: جان بوجھ کر کچھ طاقتیں نفرت انگیز بیانات کے ذریعہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں

Hamari Duniya

IPL Kavya Marin : آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرآبادکی مالکن کاویہ مارن نے کن کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا؟

Hamari Duniya

ماسٹر احمد حسین صاحب بھی چل بسے

Hamari Duniya