27.6 C
Delhi
July 29, 2025
Hamari Duniya
دہلی

رمضان المبارک تبدیلی و انقلاب کا مہینہ ہے:امیر جماعت اسلامی

Jamate Islami

نئی دہلی،25مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے رمضان المبارک کی آمد پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یہ ماہ مبارک تبدیلی و انقلاب کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کا اصل مقصد مسلمانوں کی انفرادی زندگیوں میں اور مسلم معاشرے کی اجتماعی زندگی میں ایک ہمہ گیر مثبت تبدیلی لانا ہے۔اس تبدیلی کا سب سے نمایاں مظہر اللہ سے سچی محبت، اس سے گہرا تعلق، اس کی مرضی کے آگے سر تسلیم خم کرنا اور زندگی کے ہر معاملے میں اللہ کے حکم کو قبول کرنے کا سچا جذبہ ہے۔ اس کا ایک اور مظہر تقویٰ یعنی اللہ کو ہر دم حاضر و ناظر محسوس کرتے ہوئے، اس کی مرضی کے مطابق ذمہ دارانہ زندگی گذارنے کا مزاج ہے۔ اس کی ایک اور علامت، قرآن سے گہرا تعلق اور قرآنی سوچ، قرآنی نظر، قرآنی مزاج اور قرآنی کردار کی افزائش ہے۔ چوتھا نمایاں مظہر، قرآن کے احکام پر عمل آوری کے لیے مضبوط قوت ارادی اور ڈسپلن کی افزائش ہے۔ اس تبدیلی کی پانچویں خصوصیت مواساة اور غریب انسانوں کے دکھ کو محسوس کرنا اور ان سے سچی ہمدردی ہے۔ اس کی ایک اور خصوصیت محنت و جانفشانی، وقت کی تنظیم اور وقت کا بھرپور استعمال ہے۔
یہ وہ خصوصیات ہیں جو کسی فرد یا معاشرے میں پیدا ہوجائیں تو وہ ساری انسانیت کے لیے نور کا مینارہ اور رحمت کا سرچشمہ بن جاتا ہے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اس ماہ میں صرف روایات اور ظاہری مراسم کی تکمیل کی بجائے رمضان اور روزے کے مقاصد پر توجہ دیں اور اس ماہ کو صحیح معنوں میں تبدیلی و انقلاب کا مہینہ بنائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ماہ کو مذکورہ تبدیلی و انقلاب کا ذریعہ بنائے آمین

Related posts

مسلم علاقوں میں بنائے جارہے اسکولوں کو کیجریوال نے آرایس ایس کے دباؤ میں روک دیا: اے آئی ایم آئی ایم

Hamari Duniya

تہواروں کے سیزن میں لوگوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے روڈ پر اترے معروف سماجی کارکن عامر خان

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیضان خان نے پیش کی انسانیت کی مثال

Hamari Duniya