نئی دہلی،3 مارچ( ایچ ڈی نیوز)۔
الفلاح فائونڈیشن دہلی یونٹ کے فیضان خان نے گزشتہ روز دہلی کے ایمس میں مریض عمران انصاری کیلئے مفت خون عطیہ کر الفلاح فائونڈیشن کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی کے ایمس ہاسپٹل میں خون کی ضرورت تھی تو الفلاح فائونڈیشن دہلی یونٹ کے فیضان خان سے مریض کے اہل خانہ نے رابطہ کیا، اس کے بعد فیضان خان ایمس ہاسپٹل (دہلی ) پہنچ کر اپنا خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈو نیٹ گروپ ) کے بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فائونڈیشن کے فیضان خان نے متعدد بار خون عطیہ کر خود کو اسلام پسند یعنی انسانیت نواز ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔
اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن بلڈڈونیٹ گروپ دہلی یونٹ کے محمد اخلاص( فراشخانہ، دہلی -6) اور حافظ انس(پنجابی پھاٹک ، بلیماران، دہلی-6) نے کہا کہ الفلاح فائونڈیشن کا مقصد ضرورت مندوں بالخصوص غرباء کو مفت خون مہیا کراناہے۔19 ستمبر 2019 اپنے قیام سے لیکر اب تک الفلاح فائونڈیشن(بلڈ ڈو نیٹ گروپ) نے دہلی سے لیکر آعظم گڑھ تک 494 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے کی بڑی خدمت انجام دی ہے۔فیضان خان نے خون عطیہ کرنے پر الفلاح فائونڈیشن کے محمد آفتاب، یاسر نواز، معراج خان، ضیاء خالد، ابو شحمہ قریشی، نعمان سنجری، سنجری،عادل شیخ، عبدالقادر، فرحان عبید،مرزا تابش،اکھیلیش موریا، سجیت شان،حافظ عبداللہ سمیت ایک بڑی تعداد میں الفلاح فائونڈیشن عہدیداران و کارکنان نے مبارک پیش کیا اور مسٹر فیضان کو دعائوں سے نوازا۔ذاکر حسین نے عوام سے خون عطیہ کیلئے آگے آنے کی اپیل دہرائی۔