28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

کرناٹک حکومت کا ایک اور مسلم مخالف فیصلہ، جمعیۃ علمائ ہند کاشدید ردعمل

Maulana Mehmood Madni

نئی دہلی،25مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے صوبہ کرناٹک کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی پسماندہ برادریوں کے لیے27 سالوں سے جاری ریزرویشن ختم کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے ا ور اسے ملک کی جامع ترقیاتی پالیسی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ یہ سرکار کی دو رخی پالیسی کی غماز ہے کہ ایک طرف ملک کے وزیر اعظم پسماندہ مسلمانوں کی خیر خواہی باتیں کررہے ہیں اور دوسری طرف ان کی سرکار کرناٹک میں مسلمانوں سے ریزرویشن چھین کر دوسرے طبقوں میں بانٹ رہی ہے۔
مولانا مدنی نے استدلال کیا کہ مختلف سرکاری اعدادوشمار اور کمیشنوں کی رپورٹ سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت کے مسلمان معاشی اور تعلیمی طور پر انتہائی پسماندہ اور ترقی کے سب سے نیچے پائیدان پر ہیں ، اس لیے معاشی پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں سے زیادہ کوئی طبقہ ریزرویشن کا حق دار نہیں ہے۔ لیکن مذہب کی بنیاد بنا کر بی جے پی مسلمانوں کو ملک کے فوائد سے محروم کرتی رہی ہے ، جب کہ کرناٹک میں خاص طور سے مذہب بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی سبھی مسلمان اس سے استفادہ کررہے ہیں بلکہ21 پسماندہ مسلم برادریاں ہی اس زمرے میں آتی ہیں۔ان حقیقتوں کے باوجود کرناٹک سرکارکے ذریعہ مسلمانوں سے ریزرویشن ختم کرکے وہاں کی وکالیگا اور لنگایت برادریوں کے ریزرویشن میں اضافہ کیا جانا الیکشنی موقع پرستی اور منہ بھرائی کی بدترین مثال ہے جس کا ایک مقصد دو طبقوں کے درمیان اختلاف اور دوری پیدا کرنا بھی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیة علماءہند ملک کی جامع ترقی اور سبھی طبقات کے ساتھ انصاف کی علم بردار جماعت ہے ، وہ اس طرح کی ناانصافی کو ہرگز پسند نہیں کرسکتی ، لہذا اس سلسلے میںعدالتی چارہ جوئی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے ۔

Related posts

صحافیوں کے آلات ضبط کرنے سے متعلق رہنما خطوط جاری کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ

Hamari Duniya

رضا اکیڈمی کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل

Hamari Duniya

یوپی پولس کا عتیق احمد کا بیٹا اسداور اس کا ساتھی غلام پولیس انکاو¿نٹر میں ہلاک

Hamari Duniya