22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
سعودی عرب

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نےدنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

King Salman

ریاض،22مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی مقدس مہینے سے قبل رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال رمضان “مسلمانوں اور پوری دنیا کے لیے امن کا باعث ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے منگل کی شام اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینے میں مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور کھانے پینے سے اجتناب کرتے ہیں۔

رمضان کے دوران روزہ رکھنا اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد روحانیت، صبر اور خیرات کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

مکہ میں اسلامی کانفرنس کا آغاز، اتحاد کو فروغ دینے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا عزم

Hamari Duniya

دھند کا شہر: ٹھنڈہ ماحول موسم گرما کی شان، سیاحت کیلئے بہترین مقام

Hamari Duniya

رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے دی روضہ رسول پر حاضری

Hamari Duniya